محکمہ ایکسائز ،ٹیکسیشن اینڈ نار کو ٹکس کنٹرول اور کیپٹل سٹی پو لیس آفس کے درمیان ڈیٹا شیئرنگ کے حوالے سے اشتراک کا منصوبہ تشکیل

بدھ 10 اگست 2016 20:16

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 اگست ۔2016ء) وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر سپیشل ما نیٹرنگ یو نٹ ( لا اینڈ آرڈر ) کے زیر اہتمام محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اینڈ نار کو ٹکس کنٹرول اور کیپٹل سٹی پو لیس آفس کے درمیان ڈیٹا شیئرنگ کے حوالے سے اشتراک کا منصوبہ تشکیل دیا گیا ہے ۔ سینئر ممبر ایس ایم یو سلمان صوفی نے اس حوالے سے بتا یا کہ ایس ایم یو اسی خامیوں کا ازالہ کرنے کے لیے کام کر رہا ہے جن سے فائدہ اٹھا کر شر پسند عناصر ٹیکس چوری ، دہشت گردی اور دیگر غیر قانونی سر گرمیاں جاری رکھتے ہیں ۔

(جاری ہے)

اس منصوبے کے مطابق محکمہ ایکسائز پراپرٹی مالکان کے نام نمبرز اور ایڈریسزپر مبنی ڈیٹا محکمہ پو لیس کو فراہم کرے گا ۔ سیکرٹری محکمہ ایکسائز احمد بلال نے بتا یا کہ اس اشتراک سے دونوں محکموں کو فائدہ ہو گا ۔ مشترکہ کا رروائیوں کیلئے دونوں محکموں کی ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی ۔ یہ معلومات پو لیس کیلئے بھی اہم ہو ں گی اور وہ ان کی تصدیق کے لئے متعلقہ پراپرٹی کے مقام کا دورہ بھی کر سکے گی جبکہ اس اشتراک سے محکمہ ایکسائز کو بھی اپنے ڈیٹا بیس کے تضادات اور غیر رجسٹرڈ کرایہ داروں کے بارے میں معلومات حاصل ہوں گی ۔

متعلقہ عنوان :