قومی اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن کا چوہدری نثار علی خان کے رویئے پر ایوان سے واک آؤٹ

وزیر اعظم نوازشریف نے اپوزیشن کو مناکر تاریخ رقم کر دی کسی کی دل آزاری ہوئی ہے تو میں معذرت خواہ ہوں ٗوزیر اعظم نواز شریف کسی کو آپ کیخلاف کام کرنے کی ضرورت نہیں آپکے اپنے ہی کافی ہیں ٗخورشید شاہ

بدھ 10 اگست 2016 20:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 اگست ۔2016ء) قومی اسمبلی کے اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار کی جانب سے اپوزیشن کو شدید تنقید کا نشانہ بنائے جانے کے بعد اپوزیشن نے واک آؤٹ کیا ٗ وزیر اعظم نوازشریف نے اپوزیشن کو مناکر تاریخ رقم کر دی ۔

(جاری ہے)

بدھ کو قومی اسمبلی میں وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے اپوزیشن کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا وزیر داخلہ کی تقریر کے بعد اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے اپنی تقریر میں ان کے رویے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے واک آوٹ کا اعلان کر دیا جس کے بعد پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کے ارکان ایوان سے واک آوٹ کر گئے۔

اس کے بعد وزیراعظم نواز شریف نے خود جا کر اپوزیشن کو منایا ۔ وزیراعظم کی جانب سے معذرت پر اپوزیشن ارکان واپس آگئے۔ وزیراعظم نے اپوزیشن سے درخواست کی کہ ملک کو اتحاد کی ضرورت ہے اگر کسی کی دل آزاری ہوئی ہے تو میں معذرت خواہ ہوں۔خورشید شاہ نے وزیراعظم سے گلہ کیا کہ کسی کو آپ کیخلاف کام کرنے کی ضرورت نہیں آپکے اپنے ہی کافی ہیں۔ یاد رہے کہ پارلیمانی تاریخ میں پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ کوئی منتخب وزیراعظم حزب اختلاف کو منا کر واپس ایوان میں لایا۔