مبینہ طور پر اغواء ہونیوالی بی ایس آنرز کی طالبہ اغواء کاروں کے چنگل سے آزاد ہونے میں کامیاب ، پو لیس نے والدین کے حوالے کردیا

مسلم ٹاؤن میں امتحانی مرکز سے پرچہ دیکر باہر نکلی تو نقاب پوش خاتون نے پتہ پوچھنے کے بہانے سپرے کر کے اغواء کر لیا تھا ‘ طالبہ ذکیہ کا بیان

بدھ 10 اگست 2016 20:38

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 اگست ۔2016ء ) لاہور میں مبینہ طور پر اغواء ہونیوالی بی ایس آنرز کی 30سالہ طالبہ اغواء کاروں کے چنگل سے آزاد ہونے میں کامیاب ہو گئی ، پو لیس نے والدین کے حوالے کردیا ۔ بی ایس آنرز کی طالبہ 30سالہ ذکیہ نے بتایا کہ گزشتہ روز میں جونہی مسلم ٹاؤن میں امتحانی مرکز سے پرچہ دے کر باہر نکلی تو کا ر سے ایک نقاب پوش خاتون نکل کر میرے پاس آئی ،اس نے ایک کا غذ دکھایا اور اس پر لکھا ہوا پتہ پو چھا اور اسی دوران ہی میرے منہ پر سپرے چھڑ ک دیا جس سے میں بے ہو ش ہوگئی۔

(جاری ہے)

اس کے بعد رات کو میری آنکھ ایک ایسی جگہ کھلی جہاں دھندلی سی روشنی تھی اور بچوں کا شور تھا جس کے بعد فوراً پھر کسی نے مجھے بے ہوشی کا ٹیکہ لگا دیا ، اس کے بعد صبح جب مجھے ہو ش آیا تو میں ایک نامعلوم مقام پر بنچ پر پڑی تھی جہاں سے میں فوراً بھاگی تو مجھے ایک پولیس والا نظرآیا جسے میں نے سارا معاملہ بتایا تو اس نے مجھے فوراً قریبی پو لیس چوکی پر پہنچا دیا ۔ ذکیہ کے اغوا کا مقدمہ تھانہ مسلم ٹاؤن میں درج ہے ،پو لیس نے لڑکی کو بیان قلمبند کرنے کے بعد اطلاع کرکے اسے والدین کے حوالے کردیا ۔

متعلقہ عنوان :