کسان بورڈ پاکستان اور حکومت کے درمیان مذاکرات کامیاب،کسانوں کا دھرنا ختم
کسانوں کی فلاح کیلئے جنرل سیلز ٹیکس کا مرحلہ وارخاتمہ کررہے ہیں‘ چھوٹے کاشتکاروں کو 80ارب روپے کے بلا سود قرضے فراہم کرنے کا تاریخی پراجیکٹ تیار کر لیا، زرعی ٹیوب ویلز کے30جون 2015سے پہلے کے بقایاجات کی قسطوں پر ادائیگی کی سہولت دیں گے ‘ڈاکٹر فرخ جاویدکاشتکاروں کے اجتماع سے خطاب
بدھ 10 اگست 2016 20:38
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 اگست ۔2016ء ) صوبائی وزیر زراعت ڈاکٹر فرخ جاوید نے کہا ہے کہ حکومت کسانوں کی فلاح کیلئے زرعی مداخل پر جنرل سیلز ٹیکس کا مرحلہ وارخاتمہ کر رہی ہے جس سے 52لاکھ کاشتکار خاندان مستفید ہوں گے، حکومت نے پیسٹی سائیڈز پر جی ایس ٹی کو مکمل طور پر ختم کر دیا ہے جبکہ زرعی مشینری کی درآمد پرٹیکس43فیصد سے کم کر کے صرف 9فیصد کر دیا گیاہے،کسان دوست پالیسی اپناتے ہوئے حکومت یوریا کھاد پر جی ایس ٹی کو 17فیصد سے کم کر کے 5فیصد پر لے آئی ہے جسے مزید کم کرنے کیلئے حکمت عملی تیار کر رہے ہیں،حکومت پنجاب چھوٹے کاشتکاروں کو 80ارب روپے کی خطیر رقم کے بلا سود قرضے فراہم کرنے کے تاریخی پراجیکٹ پر کام کررہی ہے ، اس پراجیکٹ سے ساڑھے 4لاکھ کسانوں کو براہ راست فائدہ ہو گا اور اس منصوبے میں خاص طور پر بے زمین کاشتکاروں اور مزارعین کو بھی شامل کیا جا رہا ہے جو ملک میں اپنی طرز کی پہلی مثال ہے،حکومت پنجاب کسانوں کو ربیع کیلئے 25ہزار روپے فی ایکڑ جبکہ خریف کیلئے 40ہزار روپے فی ایکڑ بلاسود زرعی قرضے فراہم کرے گی۔
(جاری ہے)
مزید قومی خبریں
-
ملک کو نوجوان نسل سے بڑی توقعات وابستہ ہیں،طالبات وخواتین مستقل مزاجی سے کام کریں گی تو قدم قدم پر کامیابی ان کا مقدر ہو گی،گورنر پنجاب
-
الیکشن کمیشن، ضمنی انتخاب میں قومی اسمبلی کے اراکین کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
وفاقی وزیرعطا تارڑ نے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
9 مئی کیس، بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت کی درخواست پر وکلاء کے دلائل طلب
-
ایک ضلع کا ڈپٹی کمشنر اگر کچھ کرنا چاہے تو انقلاب آ جائے‘لاہور ہائیکورٹ
-
ملک میں امن وا مان کی صورتحال زیر بحث لانے کیلئے وزیر داخلہ کو وہ اپنے چیمبر میں مدعو کر سکتے ہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
پیپلز پارٹی کے دور میں کبھی کوئی سیاسی قیدی نہیں رہا، ہم نے ہمیشہ دوستی اور ہم آہنگی کا ہاتھ بڑھایا ہے، سینیٹر شیری رحمن
-
جس وزارت کا بزنس ایوان میں لیا جائے گا اگر اس وزارت یا محکمے کا جوائنٹ سیکرٹری کی سطح کا آفیسر موجود نہ ہوا تو سیکرٹری کو طلب کیا جائے گا،سپیکر قومی اسمبلی
-
عدالت نے فواد چودھری کو گرفتار کرنے سے روک دیا
-
عدالت نے فواد چودھری کو گرفتار کرنے سے روک دیا
-
وزیراعلیٰ مریم نواز کا ایئر ایمبولینس سروس کے دائرہ کار کو وسعت دینے کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.