سی ٹی او لاہورکابارش کے دوران ٹریفک کی روانی کا جائزہ لینے کیلئے اورنج ٹرین روٹ کے تعمیراتی علاقوں کا دورہ
بدھ 10 اگست 2016 20:41
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 اگست ۔2016ء ) چیف ٹریفک آفیسرلاہورطیب حفیظ چیمہ نے بارش کے دوران شہریوں کی سہولت اور ٹریفک کی روانی کا جائزہ لینے کیلئے اورنج ٹرین روٹ کے تعمیراتی علاقوں ،اہم شاہراہوں اور نشیبی سڑکوں کا دورہ کیا۔چیف ٹریفک آفیسربارش کے دوران سڑکوں پر معمول کی ٹریفک بحال ہونے تک مسلسل ہدایات جاری کرتے رہے۔
اس موقع پر انہوں نے ڈویژنل افسران ،ڈی ایس پی صاحبان اور ٹریفک سیکٹر انچارجز کو ہدایت کی وہ اپنی اپنی ڈویژن اور سرکلز کے وزٹ جاری رکھیں۔انہوں نے کہا کہ اورنج لائن ٹرین روٹ کے تعمیراتی علاقوں میں پانی کی فوری نکاسی کیلئے بندوبست کریں جبکہ اس روٹ پر رانگ پارکنگ اور تجاوزات کے خلاف بھرپور کارروائی جاری رکھیں۔ بارش کے دوران ٹریفک کی روانی کو بر قرار رکھنے کیلئے کینال روڈانڈر پاسز سمیت گوالمنڈی چوک،آؤٹ فال روڈ،صفانوالہ چوک ،علامہ اقبال روڈ،سرکلر روڈ،مزنگ چوک اور دیگر مصروف شاہراؤں پر اضافی ٹریفک وارڈنز تعینات کئے گئے ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
کراچی، دوست کے ہاتھوں دوست کے قتل کی سی سی ٹی وی سامنے آگئی
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے ایران کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کی تبدیلی کے امکانات کم ہوگئے
-
21اپریل کا ضمنی الیکشن 8،فروری کے الیکشن کا ہی ری پلے تھا،رائے حسن نواز
-
پنجاب میں پراونشنل انفورسمنٹ اتھارٹی کاقیام، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے منظوری دے دی
-
ڈیرہ غازی خان پولیس کی کارروائی،منشیات فروش کو گرفتار کر کے 4 کلو گرام چرس برآمد کر لی
-
وفاقی وزیر برائے وفاقی تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے یونیسیف کے نمائندے کی ملاقات
-
نوجوانوں کو معاشی طور پر مستحکم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے،رانا مشہود احمد خاں
-
سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے،وفاقی وزیررانا تنویر حسین
-
مارچ میں چین کی پاکستان میں 153.9ملین ڈالر کی براہ راست سرمایہ کاری
-
صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق کی زیرصدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا 36 واں سینڈیکیٹ اجلاس
-
لیسکو کی بجلی چوروں کا خلاف کارروائیاں ، 8 ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.