صوبائی دارالحکومت میں میٹرو بس سسٹم کے فیڈر روٹس چلانے کے پلان کو حتمی شکل دے دی گئی
پہلے مرحلے میں شہر کے 14 روٹس پر جدید ائیر کنڈیشنڈ بسیں جلد رواں دواں ہوں گی،فیڈر روٹس پر بسوں کے چلنے سے شہریوں کو قابل اعتماد، معیاری اور سستی سفری سہولتیں ملیں گی ‘شہبازشریف سی ٹی او کو صوبائی دارالحکومت میں ٹریفک کے بہاؤ کو بہتر بنانے کیلئے موثر اقدامات کی ہدایت
بدھ 10 اگست 2016 20:44
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 اگست ۔2016ء ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ لاہور میں میٹروبس سسٹم کے فیڈرروٹس کے لئے جدید بسوں کا جلد آغاز کیا جارہاہے اوراس ضمن میں صوبائی دارالحکومت میں میٹرو بس سسٹم کے فیڈر روٹس چلانے کے پلان کو حتمی شکل دے دی گئی ہے اورپہلے مرحلے میں شہر کے 14 روٹس پر جدید ائیر کنڈیشنڈ بسیں جلد رواں دواں ہوں گی، فیڈر روٹس پر بسوں کے چلنے سے شہریوں کو قابل اعتماد، معیاری اور سستی سفری سہولتیں ملیں گی اور فیڈر روٹس پر چلنے والی بسوں سے روزانہ لاکھوں افراد مستفید ہوں گے، فیڈر روٹس پر بسوں کے چلنے سے شہر میں ٹریفک کا بہاؤ بھی بہتر ہوگا۔
وہ یہاں ویڈیو لنک کے ذریعے سول سیکرٹریٹ میں اجلاس سے خطاب کررہے تھے، جس میں صوبائی دارالحکومت میں میٹرو بس سسٹم کے فیڈر روٹس کے پلان کا جائزہ لیا گیا۔(جاری ہے)
وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اس موقع پر ہدایت کی کہ فیڈر روٹس پر چلائی جانے والی بسوں کی پارکنگ کیلئے مناسب انتظام کیا جائے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ عوام کو بہترین سفری سہولتیں فراہم کرنا ہماری ترجیح ہے۔
آمد و رفت کی جدید اور معیاری سہولتوں کی فراہمی کے منصوبوں پر اربوں روپے صرف کئے جا رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے سی ٹی او کو صوبائی دارالحکومت میں ٹریفک کے بہاؤ کو بہتر بنانے کیلئے موثر اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عوام میں ٹرانسپورٹ کے شعور اور ٹریفک قوانین سے آگاہی پیدا کرنا ضروری ہے۔موثر ٹریفک مینجمنٹ کیلئے ٹریفک قوانین پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے۔ ایم ڈی پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے میٹرو بس پراجیکٹ کے فیڈر روٹس کے حوالے سے بریفنگ دی۔ ایم این اے مہر اشتیاق احمد، خواجہ احمد حسان ، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات، سیکرٹری خزانہ، سیکرٹری ٹرانسپورٹ، کمشنر لاہور ڈویژن، سی ٹی او لاہور اور چیف ایگزیکٹو آفیسر لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی نے ویڈیو لنک کے ذریعے سول سیکرٹریٹ سے اجلاس میں شرکت کی۔مزید اہم خبریں
-
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
-
ملالہ کی اسرائیل کی مذمت، غزہ کی حمایت کا اعادہ
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
شیرافضل مروت کی قصورمیں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور
-
2023میں پاکستان کو 2 ارب 35 کروڑ ڈالرز فراہم کیے، ایشیائی ترقیاتی بینک
-
پولیس یونیفارم پہننا جرم ہے جس کی قانون میں سزا ہے،یاسمین راشد
-
سرکاری ادارے ملازمین کو پال رہے، ان کو بٹھا کر تنخواہیں دی جارہی ہیں، چیف جسٹس
-
عدالت نے عمران خان و بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں اور آفیشلز کیخلاف بیان دینے سے روک دیا
-
نواز شریف ملکی مفاد کی خاطرعمران خان سے بات چیت کیلئے تیار ہیں،رانا ثناءاللہ
-
پولیس وردی پہننے پر مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.