سول اسپتال میرپورخاص میں کروڑوں روپیمالیت کی مشینری ناکارہ
مختلف امراض کے ڈاکٹرز اور دیگر انتظامی عہدے خالی ،غریب مریض شدید مشکلات سے دوچار
بدھ 10 اگست 2016 20:48
میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 اگست ۔2016ء) سول اسپتال میرپور خاص مختلف سنگین مسائل سے دوچار ہے،کروڑوں روپے مالیت کی مشینری اورآلات ناکارہ پڑے ہیں،مختلف امراض کے ڈاکٹرز اور دیگر انتظامی عہدے خالی پڑے ہیں اور غریب مریض شدید مشکلات سے دوچار ہیں۔تفصیلات کے مطابق سندھ کے چوتھے بڑے شہر اور ڈویژنل ہیڈ کواٹر میرپورخاص میں واقع سول اسپتال حکومت سندھ اور محکمہ صحت کی عدم توجہ،سیاسی دباؤ،اور مبینہ کرپشن کی وجہ سے ایک طویل عرصے سے شدید مشکلات سے دوچار ہے، اور میرپورخاص شہر،اندرون ضلع اور قریبی اضلاع سے آنے والے غریب مریضوں کوخاطر خواہ سہولیات دستیاب نہیں ہیں اورانہیں نجی اسپتالوں اور ڈاکٹروں کے رحم وکرم پر چھوڑ دیاجاتاہے۔
رپورٹ کے مطابق کروڑوں روپے مالیت کی لیتھو ٹریسی مشین ایک عرصے سے ناکارہ پڑی ہے ،مختلف شعبوں میں اسٹیتھواسکوپ اور بی پی آپریٹر ناکارہ ہیں ،جو مریضوں کی مشکلات میں مزیداضافے کا باعث بنے ہوئے ہیں۔(جاری ہے)
مختلف امراض کے اسپیشلسٹ،میل اور فی میل ڈاکٹررزکے عہدے خالی پڑے ہیں،مختلف ڈاکٹرز اثر ورسوخ کی بنیاد پرمختلف شفٹوں میں ڈیوٹی دینے سے گریز اور من مانی کرتے ہیں، بدانتظامی اس حد تک بڑھ گئی ہے کہ حال ہی میں دومختلف واقعات میں دوخواتین نے گائنی وارڈ کے واش روم میں بچوں کو جنم دیاادویات اوردیگر سامان کی خریداری کے حوالہ سے اسکینڈل سامنے آتے رہے ہیں۔
نرسنگ ہاسٹل سمیت اسپتال کے مختلف شعبوں کی عمارتیں خطر ناک قرار دینے کے باوجودکام کررہی ہیں جس سے کسی بھی وقت کوئی بڑا سانحہ پیش آسکتاہے۔ مختلف وارڈز میں مریضوں اور ان کے تیماداروں نے بتایا کہ معمولی ادویات بھی وہ باہر سے خرید کرتے ہیں،جبکہ رات کے اوقات میں ڈاکٹر اکثر ڈیوٹی سے غائب رہتے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.