پنجاب پولیس کے 5افسران کے تقر ر و تبادلے کے احکامات جاری

بدھ 10 اگست 2016 20:50

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 اگست ۔2016ء) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب مشتاق احمد سکھیرا نے 5افسران کے تقر ر و تبادلے کے احکامات جاری کر دیئے ۔

(جاری ہے)

نوٹیفکیشن کے مطابق ایس پی انوسٹی گیشن ساہیوال رفعت حیدرایس پی انوسٹی گیشن سیالکوٹ تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ سید حماد عابد کو ایس ایس پی انٹیلی جنس سی ٹی ڈی پنجاب لگا دیا گیا۔اس کے علاوہ کامران ممتازکو ایڈیشنل ایس پی صدر ڈویژن گوجرانوالہ،لد محمودانور ایس ڈی پی او پپلاں میانوالی اور فاروق احمد بھٹہ کو ایس ڈی پی او پنڈ دادنخان جہلم لگا دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :