اسلام آباد ٗ ہائی کورٹ نے ریلوے ملازم کو ہراساں کرنے سے متعلق دائر درخواست پر سیکرٹری ریلوے کو طلب کر لیا

بدھ 10 اگست 2016 21:03

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 اگست ۔2016ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے ریلوے ملازم کو ہراساں کرنے سے متعلق دائر درخواست پر سیکرٹری ریلوے کو طلب کر لیا۔بدھ کو کیس کی سماعت جسٹس اطہر من اﷲ نے کی۔

(جاری ہے)

درخواست گزار محمد علی کی جانب سے ایڈوکیٹ عبدالرحمان عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ سیکریٹری ریلوے میرے موکل کو ہراساں کرتے ہیں، میرے موکل کو جھوٹے مقدمے میں پھنسا کر ایف آئی آربھی درج کروائی گئی اور میرے موکل کونوکری سے بھی برطرف کر دیا گیا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ ایف ایس ٹی نے بھی میرے موکل کو بے قصورقرار دے دیا ہے۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعدسیکریٹری ریلوے کو ذاتی حیثیت میں طلب کر تے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

متعلقہ عنوان :