اسلام آباد ہائی کورٹ میں سکیورٹی سے متعلق اجلاس ٗمقامی عدالتوں کی سیکورٹی سے متعلق اہم امور کو زیرغور

بدھ 10 اگست 2016 21:03

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 اگست ۔2016ء) اسلام آباد ہائی کورٹ میں سکیورٹی سے متعلق اہم اجلاس ہوا جس میں مقامی عدالتوں کی سیکورٹی سے متعلق اہم امور کو زیرغور لایا گیا۔

(جاری ہے)

بدھ کو جسٹس اطہر من اﷲ کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں آئی اسلام آباد ،چیف کمشنر اسلام آباد سمیت ہائی کورٹ کے دیگر سٹاف نے بھی شرکت کی۔اجلاس میں سانحہ کوئٹہ کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کے تناظر میں اسلام آباد ہائی کورٹ سمیت مقامی عدالتوں کی سیکورٹی سے متعلق اہم امور کو زیرغور لایا گیا۔ اجلاس میں وکلاء برادری کو سیکیورٹی فراہم کرنے کے حوالے سے فیصلے کئے گئے۔

متعلقہ عنوان :