پشاور میں رومانیہ کے اعزای سفارت خانے کا افتتاح کر دیاگیا

رومانیہ ،پاکستان میں سرمایہ کاری کے بہت مواقع ہیں ،فائدہ اٹھانا پڑیگا، خیبر پختونخوا سرمایہ کاری کیلئے بہترین صوبہ ہے ،رومانیہ کے سفیر ایمیلیون

بدھ 10 اگست 2016 21:06

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 اگست ۔2016ء) پشاور میں رومانیہ کے اعزای سفارت خانے کا افتتاح کر دیا گیا رومانیہ کے سفیر نے کہا ہے کہ رومانیہ اور پاکستان میں سرمایہ کاری کے بہت مواقع ہیں جس سے ہمیں فائدہ اٹھانا پڑے گا خیبر پختونخوا سرمایہ کاری کے لئے بہترین صوبہ ہے پشاور میں رومانیہ کے اعزای سفارت خانے کا افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان میں تعینات رومانیہ کے سفیر ایمیلیون کا کہنا تھا کہ رومانیہ پاکستان میں سرمایہ کاری کا خواہش مند ہے پاکستان میں سرمایہ کاری کے بہترین مواقع ہیں انکا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ بہترین سفارتی تعلقات کے باعث رومانی اور پاکستان کے سرمایہ کاروں کے روابط بڑھ رہے ہیں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں لسبیلیہ ،ساہیوال اور دیگر علاقوں میں رومانیہ کے تعاون سے 5سیمنٹ پلانٹ شروع کئے گئے ہیں جبکہ خیبر پختونخوا سمیت دیگر صوبوں میں بھی مزید پلانٹ لگائے جا ئیں گے ان کا کہنا تھا کہ فیصل آباد ،کراچی ،اور لاہور کے بعد اب پشاور میں اعزای قونصل خانے کا آغاز کرنے کے بعد سفارتی تعلقات میں مزید بہتری آئے گی رومانیہ کے سفیر پشتو میوزک کے دلدادا نکلے ان کا کہنا تھا کہ رومانیہ کے لوگ پشتو موسیقی بہت شوق سے سنتے ہیں اور پاکستان میں اپنے گھر میں بھی پشتو موسیقی کا ضرور اہتمام کیا جاتا ہے ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں سرمایہ کاری کے بہترین مواقع موجود ہیں اور ہم چاہتے ہیں کہ دونوں ملکوں کے سرمایہ کار ایک دوسرے سے تعلقات بڑھائیں تاکہ تجارت کو فروغ ملے ان کا کہنا تھا کہ اب خیبر پختونخوا میں تجارت سیاحت ثقافت کیلئے ماحول سازگار ہے افتتاحی تقریب سے گورنر خیبر پختونخوا اور سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی اور پشاور میں اعزازی قونصلر ایوب آفریدی نے بھی خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :