کوئٹہ سانحہ کیخلاف پشاور ہائی کورٹ اور ماتحت عدالتوں میں دوسرے روز بھی ہڑتال

بدھ 10 اگست 2016 21:06

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 اگست ۔2016ء) کوئٹہ سانحہ کے خلاف پشاور ہائی کورٹ اور ماتحت عدالتوں میں دوسرے روز بھی ہڑتال رہی،خیبرپختونخوا اور پشاور ہائی کورٹ بار کونسل کی جانب سے سانحہ کوئٹہ کے خلاف بدھ کودوسرے روز بھی ہائی کورٹ سمیت ماتحت عدالتوں میں وکلا کی ہڑتال جاری رہی۔

(جاری ہے)

وکلا کا عدالتی امور سے مکمل بائیکاٹ رہا۔جمعرات کوتیسرے روز بھی عدالتی بائیکاٹ جاری رے گی۔ وکلا کا کہنا تھا کہ حکومت کو سیکورٹی کے لیے دیے گئے نکات پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔

متعلقہ عنوان :