وزیر اعلیٰ بلوچستان اورکمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض کی زیر صدار ت سکیورٹی صورتحال پر اعلیٰ سطحی اجلاس

عوام اور وطن عزیز کی حفاظت کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائیگا، اعلیٰ سول و عسکری قیادت صوبہ میں ترقی ، خوشحالی اور بحالی امن و امان کے حوالے سے مزید بہتر اقدامات کئے جانے کے عزم کا اظہار

بدھ 10 اگست 2016 21:07

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 اگست ۔2016ء) ہیڈ کوارٹر سدرن کمانڈ میں بلوچستان خصوصاً کوئٹہ کی مجموعی سکیورٹی صورتحال پر اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا ۔جس کی صدارت وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اﷲ خان زہری اور کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں وزیر داخلہ بلوچستان میر سرفراز بگٹی، چیف سیکرٹری بلوچستان سیف اﷲ چٹھہ، آئی جی پولیس، آئی جی ایف سی، چیف آف سٹاف سدرن کمانڈ میجر جنرل سید محمد عدنان، جنرل آفیسر کمانڈنگ میجر جنرل اظہر نوید حیات خان، جنرل آفیسر کمانڈنگ میجر جنرل عابد لطیف خان اور دیگراعلیٰ سول و عسکری قیادت نے شرکت کی۔

اجلاس میں بلوچستان خصوصاً کوئٹہ میں حالیہ خود کش حملہ کے بعد کی صورتحال پر تفصیلی جائزہ لیا گیا ۔ اجلاس میں کہا گیا کہ عوام اور وطن عزیز کی حفاظت کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائیگااورصوبہ میں ترقی ، خوشحالی اور بحالی امن و امان کے حوالے سے مزید بہتر اقدامات لیے جائیں گے۔