وزیراعلیٰ سندھ کا ڈی سی ٹی او گورنمنٹ بوائز سیکنڈری اسکول کرن فانڈ یشن کا دورہ

شہر کی گندگی چنددنوں میں صاف نہیں ہوسکتی۔ ہماری پوری کوشش ہوگی کہ جلد سے جلد علاقوں سے کچرے اٹھاکر صفائی ستھرائی کو یقینی بنائیں، سید مرادعلی شاہ

بدھ 10 اگست 2016 21:09

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 اگست ۔2016ء) وزیر اعلی سندھ سیدمراد علی شاہ نے بدھ کی صبح 9 بجے لیاری کے علاقے میں قائم ڈی سی ٹی او گورنمنٹ بوائز سیکنڈری اسکول کرن فانڈ یشن کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران صوبائی وزیر تعلیم جام مہتاب ڈھر، سیکریٹری تعلیم ممتاز شاہ اور دیگر افسران بھی وزیر اعلی سندھ کے ہمراہ تھے۔ اس موقعے پر وزیر اعلی سندھ نے میڈ یا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ صفائی کے معاملات دو ماہ میں بہتر ہوں گے۔

انہوں نے کہا شہر کی گندگی چنددنوں میں صاف نہیں ہوسکتی۔ ہماری پوری کوشش ہوگی کہ جلد سے جلد علاقوں سے کچرے اٹھاکر صفائی ستھرائی کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم ماضی میں الجھنا نہیں چاہتے ، صرف کام کرنا چاہتے ہیں اور کام نہ کرنے والے جاسکتے ہیں ۔

(جاری ہے)

ہمیں سندھ کی ترقی کیلئے سب کی مد د درکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ صفائی کا مسئلہ مجھ سے پہلے کا ہے۔

مسائل آہستہ آہستہ حل کئے جائیں گے جوکہ سب کو نظر آئے گا کہ دو ماہ میں کس قدر فرق آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اچھے کام کو سراہنا چاہیے اور اچھے کام کرنے والوں کو شاباش دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ بیوروکریسی ہمارے ساتھ ملکر کام کررہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہر مسئلہ حل سکتا ہے ، تعلیم کے شعبہ کومتعدد مسائل کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گھوسٹ اساتذہ کو سدھارنا ہے اور انکو ڈیوٹی کا پا بند کرنا ہے۔

گھوسٹ ملازمین اور گھوسٹ اساتذہ کے خلاف کام کریں گے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ گھوسٹ اسکول اساتذہ ہی نہیں بلکہ گھوسٹ طلبا بھی ہیں اور ہم اس گھوسٹ کلچرکو ختم کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم سرکاری اسکولوں کے مسائل کو حل کر رہے ہیں اورمیں سندھ کے تمام شہروں کے دورہ کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی اندورنِ سندھ کا لفظ استعما ل نہ کرے، سندھ ایک ہی ہے دیہی سندھ کہ کر پکارا جائے ، تنقید کے ساتھ ساتھ اچھے کاموں کی تعریف بھی کی جانی چاہیے وزیر اعلی سندھ نے کہا کہ حیران ہوں کہ ملیر پل کے نیچے دکانیں بن گئی ہیں ، میں صرف درست سمت کا تعین کروں گا۔

جو بیوروکریٹ کام نہیں کرے گا وہ گھر جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کا پروگرام موجود ہے،انہوں نے کہا کہ وہ سندھ کے ہر شہر کے دورے کریں گے۔

متعلقہ عنوان :