ایم کیوایم کے مقتول رہنما ڈاکٹرعمران فاروق کی اہلیہ شمائلہ عمران کا بچوں کے ہمراہ دورہ پاکستان

بدھ 10 اگست 2016 21:09

ایم کیوایم کے مقتول رہنما ڈاکٹرعمران فاروق کی اہلیہ شمائلہ عمران کا ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 اگست ۔2016ء) متحدہ قومی موومنٹ کے مقتول رہنما ڈاکٹرعمران فاروق کی اہلیہ شمائلہ عمران نے کراچی کا دورہ کیا ہے، ان کیساتھ ان کے تین بچے بھی تھے۔

(جاری ہے)

شمائلہ عمران کا تین ہفتوں کا دورہ نجی نوعیت کا تھا، ا س دوران ڈاکٹرعمران فاروق قتل کیس انکوائری سے متعلق ان کی کوئی ملاقات نہیں ہوئی،لندن پولیس نے شمائلہ عمران کی آمد سے پہلے ہی پاکستانی حکام کوآگاہ کردیا تھا۔

متعلقہ عنوان :