ملک دشمن عناصر نہتے اور بے گناہ شہریوں کو ٹارگٹ کلنگ اور بم دھماکوں کا نشانہ بنارہے ہیں،میرظہور حسین کھوسہ
کوئٹہ میں وکلاء پر خود کش حملہ پاکستان پر حملہ ہے ،ملوث عناصر کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ہیں،رکن اسمبلی
بدھ 10 اگست 2016 21:11
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 اگست ۔2016ء) مسلم لیگ(ن) کے رکن صوبائی اسمبلی و سابق صوبائی وزیر خوراک میراظہار حسین کھوسہ نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں وکلاء پر خود کش حملہ پاکستان پر حملہ ہے جس میں ملوث عناصر کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔ یہ بات انہوں نے سول ہسپتال کوئٹہ میں فائرنگ اور خود کش دھماکے میں جاں بحق ہونے والے بلوچستان بارایسوسی ایشن کے صدر بلال انورکاسی ، عدنان کاسی ایڈووکیٹ، ،بشیر زہری ایڈؤوکیٹ ،داود کاسی ایڈؤوکیٹ کے اہل خانہ سے تعزیت کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ ملک دشمن عناصر نہتے اور بے گناہ شہریوں کو ٹارگٹ کلنگ اور بم دھماکوں کا نشانہ بنارہے ہیں جن کے مذموم مقاصد کو عوام کے ساتھ ملکر خاک میں ملادیا جائے گا۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ حکومت نے صوبے میں امن و امان کی بہتری کیلئے اقدامات کئے ہیں جس میں مزید بہتری کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ وکلاء ،صحافیوں اورشہریوں پر خودکش حملے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے واقعہ میں ملوث عناصر مسلمان تو کیا انسان کہلانے کے بھی مستحق نہیں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے واقعہ میں ملوث عناصر کو گرفتار کرکے جلد ہی کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔ انہوں نے دعا کی کہ اﷲ تعالیٰ خود کش دھماکے میں جاں بحق ہونے والے وکلاء ،صحافیوں اوردیگرافراد کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
جنوبی افریقہ: بس حادثے میں درجنوں افراد ہلاک
-
پوٹن کے ساتھ اچھے تعلقات معاون ثابت ہو سکتے ہیں، سابق جرمن چانسلر
-
جیمز اور جیولری میں سرمایہ کاری کیلئے غیر ملکی کمپنیوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہوگی،آصف علی زرداری
-
عمران خان پر پہلے بھی حملہ ہوچکا ہے کسی بڑے حادثے کے متحمل نہیں ہوسکتے،لاہور ہائیکورٹ
-
وزیراعظم کا بجلی چوری کی سہولت کاری میں ملوث سرکاری افسران کیخلاف کارروائی کا حکم
-
آئی ایم ایف کے ساتھ آنے والے دنوں میں بڑے پروگرام کی طرف جارہے ہیں،محمد اورنگزیب
-
زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
سگریٹ کو مزید مہنگا کرکے نوجوانوں کو تمباکو نوشی سے دوررکھا جاسکتا ہے
-
وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
-
سندھ حکومت کا آئندہ ہفتے 2 تعطیلات کا اعلان
-
حکومت اور جماعتوں کو مل کرخفیہ ایجنسیوں کی سیاست میں مداخلت کوروکنا چاہیے
-
افغانستان میں جنگی جرائم کی تحقیقات، برطانوی وزیرکو سزا ملنے کا امکان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.