صوبائی دارالحکومت میں میٹرو بس سسٹم کے فیڈر روٹس چلانے کے پلان کو حتمی شکل دیدی گئی
پہلے مرحلے میں شہر کے 14 روٹس پر جدید ائیر کنڈیشنڈ بسیں جلد رواں دواں ہوں گی،فیڈر روٹس پر بسوں کے چلنے سے شہریوں کو قابل اعتماد، معیاری اور سستی سفری سہولتیں ملیں گی ،شہبازشریف سی ٹی او کو صوبائی دارالحکومت میں ٹریفک کے بہاؤ کو بہتر بنانے کیلئے موثر اقدامات کی ہدایت
بدھ 10 اگست 2016 21:35
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 اگست ۔2016ء ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ لاہور میں میٹروبس سسٹم کے فیڈرروٹس کے لئے جدید بسوں کا جلد آغاز کیا جارہاہے اوراس ضمن میں صوبائی دارالحکومت میں میٹرو بس سسٹم کے فیڈر روٹس چلانے کے پلان کو حتمی شکل دے دی گئی ہے اورپہلے مرحلے میں شہر کے 14 روٹس پر جدید ائیر کنڈیشنڈ بسیں جلد رواں دواں ہوں گی۔
فیڈر روٹس پر بسوں کے چلنے سے شہریوں کو قابل اعتماد، معیاری اور سستی سفری سہولتیں ملیں گی اور فیڈر روٹس پر چلنے والی بسوں سے روزانہ لاکھوں افراد مستفید ہوں گے۔ فیڈر روٹس پر بسوں کے چلنے سے شہر میں ٹریفک کا بہاؤ بھی بہتر ہوگا۔وہ بدھ کو ویڈیو لنک کے ذریعے سول سیکرٹریٹ میں اجلاس سے خطاب کررہے تھے، جس میں صوبائی دارالحکومت میں میٹرو بس سسٹم کے فیڈر روٹس کے پلان کا جائزہ لیا گیا۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.