سربراہ سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری کی اپیل پر سانحہ کوئٹہ میں جان بحق ہونے والوں کیلئے ملک بھر میں فاتحہ خوانی
بدھ 10 اگست 2016 21:37
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 اگست ۔2016ء ) سربراہ سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری کی اپیل پر سانحہ کوئٹہ میں جان بحق ہونے والوں کے لئے ملک بھر میں فاتحہ خوانی کا اہتمام کیا گیا ۔سانحہ کوئٹہ میں جان بحق ہونے والوں کے لئے سنی تحریک کے زیر اہتمام صوبائی آفس سنی تحریک حضرت داتا دربار میں فاتحہ خوانی کروائی گئی۔اس موقع پر سنی تحریک کے مر کزی رہنما محمد شاہد غوری نے کہاکہ سانحہ کوئٹہ حکومت کی غیر ذمہ داری اور غیر متوازن پالیسیوں کا نتیجہ ہے ۔
سانحہ کوئٹہ کی جس قدر بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے ۔پاک چین راہداری کی اہمیت کا اندازہ سانحہ کوئٹہ سے لگایا جا سکتا ہے کہ دشمن کس قدر خوفزدہ اور حسد کا شکار ہے ۔اس با ت کا اندازہ نہیں بلکہ یقین سے کہا جا سکتا ہے کہ بلوچستان دہشتگردی میں بھارت ملوث ہے ۔(جاری ہے)
وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف بلوچستان میں بھارتی مداخلت اور دہشتگردی کے شواہد فائلوں میں سجا نے کی بجائے اقوام متحدہ میں پیش کریں ۔
جبکہ اس موقع پر مر کزی رہنما محمد شاداب رضا نقشبندی ،ڈویژنل صدر علامہ مجاہد عبد رالرسول خان ، سٹی صدر سردار محمد طاہر ڈوگر ، اراکین رابطہ کمیٹی شیخ محمد نواز قادری ،علامہ سرفراز سیالوی، علامہ ریاض ہزاروی ،حافظ رمضان قادری ، و دیگر نے کہاکہ دہشتگردی کے خلاف حکومت نے بیان بازیاں اور فوٹو سیشن بھی کروا لئے ہیں اب عملی اقدامات کی ضرورت ہے ۔سانحہ کوئٹہ میں بھارت ملوث ہے یا کوئی اور اس سے بھی ضروری یہ بات ہے کہ دہشتگردوں اور مجرموں کو سزا ملنی چاہئے۔گلبھوشن یادیو بھارت کا حاضر سروس ملازم اور دہشتگردوں کا پاکستان میں معاون ہے قوم جاننا چاہتی ہے کہ بھارتی جاسوس کو سزا کیوں نہیں دی جا رہی ؟ وزیر اعظم میاں محمد نوازشریف بھارت میں موجود اپنے رشتہ داروں کے کاروبار پر پریشان ہونے کی بجائے ملکی سلامتی اور خود مختاری بارے سوچیں ۔سانحہ کوئٹہ پر رہنماؤں نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ حکومت بھارت کے سامنے بھگی بلی بننے کی بجائے اقوام متحدہ میں بلوچستان کا مسئلہ پیش کرے یا پھر بھارتی جارحیت اور مداخلت کا منہ توڑ جواب دیا جائے ۔سانحہ کوئٹہ کے بعد ایسا معلوم ہوتا ہے کہ ملک میں قیادت نام کی کوئی چیز موجود ہی نہیں ۔وزیر اعظم نوازشریف کوئٹہ صرف تصویر بنوانے گئے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
ہفتہ وار مہنگائی میں معمولی کمی، 4 اشیائے ضروریہ مہنگی، 18 سستی ہوئیں
-
لاہورہائیکورٹ،عون چودھری کی این اے 128 سے کامیابی کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر کرنے کا حکم
-
خواجہ سلمان رفیق کا گنگارام ہسپتال کا دورہ، مدر اینڈ چائلڈ بلاک میں جاری ری ویمپنگ منصوبے کا جائزہ لیا
-
پتنگ بازی کی روک تھام کے لئے ڈرون کیمروں کی مدد سے مانیٹرنگ شروع
-
لاہور میں بچے کو زنجیر سے باندھ کر تشدد کرنے کی ویڈیو وائرل، ملزمان گرفتار
-
پنجاب میں پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا’’محمد نواز شریف کسان کارڈ‘‘ ،وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے منظوری دیدی
-
پی آئی اے کی فضائی میزبان ٹورنٹو ائیرپورٹ پرزیرحراست
-
ریاست کی رٹ چیلنج کرنے والے سے آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے، وزیراعلیٰ بلوچستان
-
صنم جاوید اور عالیہ حمزہ ایک اور مقدمے میں گرفتار
-
سینیٹ انتخابات میں زلفی بخاری کے کاغذات مسترد کرنے کے خلاف اپیل پر فریقین سے جواب طلب
-
بلاول بھٹو زرداری کا بہاولپور کے پارٹی رہنما ارشاد احمد سرویا کے انتقال پراظہار تعزیت
-
ہر ترقیاتی منصوبے میں شفافیت کو سو فیصد یقینی بنایا جائے‘خواجہ سلمان رفیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.