بھارتی وزیرداخلہ نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کا ذمہ دار پاکستان کوقراردیدیا
دنیا کی کوئی طاقت ہم سے جموں و کشمیر نہیں لے سکتی ٗ بھارتی زیر داخلہ راج ناتھ
بدھ 10 اگست 2016 21:55
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 اگست ۔2016ء) بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے مقبوضہ کشمیر کی صورت حال کا ذمہ دار پاکستان کو قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا کی کوئی طاقت ہم سے جموں و کشمیر نہیں لے سکتی۔ وہ بھارتی راجیہ سبھا(ایوان بالا) میں کشمیر کے مسئلے پر اظہار خیال کررہے تھے۔
(جاری ہے)
ایوان میں راج ناتھ سنگھ نے کہاکہ دنیا کی کوئی طاقت ہم سے جموں و کشمیر نہیں لے سکتی جب کہ پاکستان سے اگر بات چیت کا عمل شروع ہواتووہ صرف آزاد کشمیر کے مسئلے پر ہوگا لیکن شاید راج ناتھ یہ بات بھول گئے کہ کشمیر ایک عالمی مسئلہ ہے اورخود ان کے ملک کے ہی وزیراعظم جواہر لال نہرو نے اس مسئلے کے حل کے لئے اقوام متحدہ کا دروازہ کھٹکھٹایا تھا اوراقوام متحدہ نے کشمیریوں کو حق خودارادیت دینے کا وعدہ کررکھا ہے۔
راج ناتھ سنگھ کو ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے اتنی تو شرم آئی کہ انہوں نے اس بات کو تسلیم کیا کہ بھارتی فوج کے تشدد کے باعث مقبوضہ کشمیرمیں اب تک 3 ہزار سے زائد افراد زخمی ہوچکے ہیں لیکن موصوف نے شہید کشمیریوں کی تعداد بتانے سے گریز کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
بھائی کا کیٹ مڈلٹن کیلئے نیک تمناوں کا اظہار
-
سورج گرہن،امریکا میں پائلٹس کیلئے وارننگ جاری
-
سری لنکا میں مسلمانوں کی توہین پر با اثربدھ راہب کو 4 سال قید کی سزا
-
بھارت،کھانا اچھا نہ بنانے پر دادی پر تشدد، ویڈیو وائرل
-
سعودی عرب میں زبردست بارشوں کی پیشن گوئی
-
اذان میں تبدیلی سے متعلق شارجہ انتظامیہ نے وضاحت کر دی
-
بھارت، کرپشن میں ملوث سیاسی رہنما کی تصویر نے تہلکہ مچا دیا
-
اروند کیجریوال کی گرفتاری پر تشویش کااظہار، بھارت کا امریکی و جرمن سفارت کاروں کو طلب کرکے اعتراض
-
اوباما بائیڈن کے ٹرمپ کے ہاتھوں ہارنے سے بہت خوفزدہ
-
اسرائیل نے سفید پرچم اٹھانے والے 2 فلسطینیوں کو بھی قتل کر دیا
-
روس نیٹوممالک یا یورپ پر حملہ نہیں کرے گا، پیوٹن نے واضح کردیا
-
میرے پاس الیکشن لڑنے کیلئے پیسے نہیں ہیں، بھارتی وزیر خزانہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.