چند ٹکوں کے عوض بکنے والے دہشتگردوں کو ان کے بلوں سے باہر نکال کر کیفر کردار تک پہنچائیں گے ،نواب ثناء اﷲ خان زہری
پیچھے سے وار کرنے والے دہشتگردیہ سن لے ہم ان حرکات سے مرغوب نہیں ہونگے ،وزیر اعلیٰ بلوچستان
بدھ 10 اگست 2016 22:05
کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 اگست ۔2016ء ) وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اﷲ خان زہری نے کہا ہے کہ چند ٹکوں کے عوض بھکنے والے دہشتگردوں کو ان کے بلوں سے باہر نکال کر کیفر کردار تک پہنچائیں گے پیچھے سے وار کرنے والے دہشتگردیہ سن لے کہ ہم ان حرکات سے مرغوب نہیں ہونگے ہمارے حوصلے پہاڑوں سے بلند اور مضبوط ہیں شہداء کے لہوں کی قسم کھا کہ کہتا ہوں جو جنگ دہشتگردوں نے شروع کی ہے اس کو ہم منطقی انجام تک ضرور پہنچائیں گے یہ بات انہوں نے بدھ کی رات کوئٹہ میٹر وپولٹین کارپوریشن کے سبززار پر 8اگست کے شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کے حوالے سے ہونے والی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔
اس موقع پر جی او سی 41ڈویژن میجر جنرل عابد لطیف ، چیف سیکرٹری بلوچستان سیف اﷲ چٹھہ ،صوبائی وزراء میر سرفراز بگٹی نواب محمد خان شاہوانی ، وزیر اعلیٰ کے مشیر محمد خان لہڑی وزیر اعلیٰ کوارڈینیٹر سیدال ناصر ، رکن صوبائی اسمبلی ولیم برکت ، میئر کوئٹہ ڈاکٹر کلیم اﷲ ، ڈپٹی میئر کوئٹہ یونس بلوچ،ایڈیشنل چیف سیکرٹری بلوچستان ، داؤد بڑیچ ، سیکرٹری داخلہ ،ڈاکٹر حریفال، کمشنر کوئٹہ ، قمبر دشتی ، ڈپٹی کمشنر کوئٹہ داود خلجی ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نصیب اﷲ کاکڑ، اسسٹنٹ کمشنر سٹی ، بطول اسدی ، سول سوسائٹی کے اراکین اور مختلف شعبات زندگی سے تعلق رکھنے والے شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
-
بانی پی ٹی آئی فوجی قیادت کے ساتھ مذاکرات چاہتے لیکن کوئی جواب نہیں آیا
-
ہم مذاکرات صرف فوج، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے ساتھ کریں گے
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط پر فل کورٹ کی تشکیل سے گریز،عدالتی امور میں انٹیلیجنس ایجنسیوں کی مداخلت کے حوالے سے چیف جسٹس آف پاکستان کا بیان
-
پاکستان کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.