پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج میں 4605 ملین روپے کے سودے

بدھ 10 اگست 2016 22:11

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 اگست ۔2016ء) پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج (پی ایم ای ایکس) میں 4605 ملین روپے کے سودے ہوئے۔ بدھ کو پی ایم ای ایکس سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پی ایم ایکس میں ہونے والے سودوں کی مجموعی تعداد 11473 رہی اور پی ایم ای ایکس کموڈیٹی انڈیکس 2987 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

(جاری ہے)

سب سے زیادہ سودے کرنسیز بذریعہ کوٹس (cots) ہوئے جن کی مالیت 1844 ملین روپے رہی جبکہ سونے کے سودوں کی مالیت 1754 ملین روپے، خام تیل کے سودوں کی مالیت 885.79 ملین روپے، چاندی کے سودوں کی مالیت 112.79 ملین روپے اور کاٹن کے سودوں کی مالیت 8.13 ملین روپے رہی۔

متعلقہ عنوان :