پاک سرزمین پارٹی نے ضلع لاہور کی آرگنائزنگ کمیٹی کے عہدیداران کا باضابطہ اعلان کردیا
جشن آزادی کی تقریبات کو بھرپور طریقے سے منانے کا فیصلہ ، شہداء کوئٹہ کی فیملیز شرکت کر کے ’’را‘‘ کے ایجنٹوں کو مضبوط پیغام دیں،کوئٹہ واقعہ لوگوں میں خوف و ہراس پیدا کرنے کی سوچی سمجھی اور مذموم سازش تھی ‘ مبین الدین قاضی کی دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس
بدھ 10 اگست 2016 22:13
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 اگست ۔2016ء) پاک سرزمین پارٹی نے ضلع لاہور کی آرگنائزنگ کمیٹی کے عہدیداران کا باضابطہ اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ جشن آزادی کی تقریبات کو منسوخ کروانے کے لئے کوئٹہ کو لہو لہان کیا گیا لیکن اگر ہم خاموش ہو گئے تو یہ ’’را‘‘کے ایجنٹوں کی فتح ہو گی ، اس لیے ہم نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ 14کو جشن آزادی کو بھرپورطریقے سے منا کر اس سازش کو پو ری طرح ناکام بنائیں گے۔
ان خیالات کا اظہار پاک سرزمین پارٹی کے رکن نیشنل کونسل ایڈوکیٹ سپریم کورٹ مبین الدین قاضی نے گزشتہ روز پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ سینئر جوائنٹ انچارج ضلع لاہور رانا بشیر احمد ، جوائنٹ انچارج لاہور ڈویڑن ر انا جاوید اقبال ، انچارج لائرز فورم لاہور ڈویڑن سجاد بھٹی اور جنرل سیکرٹری لاہور ڈویڑن علی عباس سمیت ضلع لاہور کی نئی اعلان کردہ آرگنائزنگ کمیٹی کے عہدیدار ا ن کی کثیر تعداد موجود تھی۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.