سلمان بٹ کو دورہ آسٹریلیا کیلئے ٹیم میں واپس شامل کیے جانے کا امکان

muhammad ali محمد علی بدھ 10 اگست 2016 22:36

سلمان بٹ کو دورہ آسٹریلیا کیلئے ٹیم میں واپس شامل کیے جانے کا امکان

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔10اگست 2016ء) سلمان بٹ کو دورہ آسٹریلیا کیلئے ٹیم میں واپس شامل کیے جانے کا امکان ہے. تفصیلات کے مطابق اسپاٹ فکسنگ کیس میں سزا یافتہ پاکستان کے سابق کپتان سلمان بٹ کی قومی سلیکٹر انضمام الحق سے ملاقات ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

سلمان بٹ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ چیف سلیکٹر نے ان کی کافی حوصلہ افزائی کی ہے اور انہیں تلقین کی ہے کہ وہ چار روزہ کرکٹ زیادہ سے زیادہ کھیلیں تاکہ ان کی قومی ٹیم میں شمولیت کیلئے سوچا جائے۔ جبکہ اسپورٹس صحافی وحید خان کی جانب سے دعوی کیا گیا ہے کہ سلمان بٹ کو دورہ آسٹریلیا کیلئے قومی ٹیم میں شامل کر لیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :