عمران خان کی سانحہ کوئٹہ پر اظہار خیال کے لئے قومی اسمبلی کے اجلاس میں عدم شرکت ،اہم خطاب کا موقع گنوا دیا
بدھ 10 اگست 2016 22:46
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 اگست ۔2016ء ) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے سانحہ کوئٹہ پر اظہار خیال کے لئے قومی اسمبلی کے اجلاس میں عدم شرکت ،اہم خطاب کا موقع گنوا دیا۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان قومی اسمبلی کے اجلاسوں میں کم ہی شرکت کرتے ہیں جس حوالے سے ان کا کہنا ہے کہ ان کی دیگر مصروفیات اتنی زیادہ ہیں کہ وہ قومی اسمبلی کو وقت ہی نہیں دے سکتے تاہم کوئی بھی اہم بات کرنی ہو تو وہ ضرور پارلیمنٹ آتے ہیں ۔
گزشتہ روز سے قومی اسمبلی میں سانحہ کوئٹہ پر بحث جاری ہے تاہم تحریک انصاف کے سربراہ اس سلسلے میں اظہار خیال کے لئے اسمبلی نہ گئے ، دیگر تمام اہم عہدیداروں کی تقاریر ٹی وی پر براہ راست نشر کی گئیں اور انہوں نے سانحہ پر بہتر انداز میں اظہار خیال کیا لیکن تحریک انصاف نے قومی اسمبلی نہ جا کر واقعہ پر اظہار خیال کا موقع گنوا دیا ۔ اس حوالے سے مبصرین کا کہنا ہے کہ عمران خان کو اس بڑے سانحے پر قوم کے زخموں پر مرہم رکھنے ضرور قومی اسمبلی جانا چاہیے تھا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ایکسپورٹ کنٹرول کے سیاسی استعمال کو مسترد کرتے ہیں، پاکستان کا امریکی اقدام پر ردعمل
-
دبئی میں سیلابی صورتحال کی وجہ مصنوعی بارش؟
-
ماہانہ 20 لاکھ روپے تک کی تنخواہ پر نئی تعیناتیوں کی راہ ہموار ہو گئی
-
پاکستان آئی ایم ایف کے طویل بیل آؤٹ پروگرام کا خواہاں ہے، وزیرخزانہ
-
عدالت کے حکم پر بشریٰ بی بی کا نجی اسپتال میں میڈیکل چیک اپ
-
پی آئی آے کے شیئر ہولڈرز کی اکثریت نے پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کے حق میں فیصلہ سنا دیا
-
صدرمملکت آصف علی زرداری نے سینیٹ اجلاس 25 اپریل کو طلب کر لیا
-
پی آئی اے کا پیرس کو یورپی فلائٹ آپریشن کے لیے حب بنانے کا فیصلہ
-
کچے میں ظلم ہورہا ہے، سندھ پولیس ہمارے پیچھے پڑی ہے، حلیم عادل شیخ
-
پاکستان، ایکسپورٹ کنٹرول کے سیاسی استعمال کو مسترد کرتا ہے، سماجی و اقتصادی ترقی کے حصول کے لئے ٹیکنالوجی تک رسائی کو یقینی بنانے کے لئے ایک معروضی میکانزم کے لئے متعلقہ فریقوں کے مابین تبادلہ خیال ..
-
صدرمملکت آصف علی زرداری نے سینیٹ اجلاس 25 اپریل کو طلب کر لیا
-
آئی جی اسلام آباد کی تعیناتی پر معاملات طے پا گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.