Live Updates

تحریک انصاف کا ورکرز اجلاس بدنظمی کا شکار، پی ٹی آئی کے کارکنوں نے گو علوی گو کے نعرے لگا دئیے

بدھ 10 اگست 2016 22:48

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 اگست ۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے مقامی ہوٹل میں ورکرز کے اجلاس میں بدنظمی، پی ٹی آئی کے کارکنوں نے گو علوی گو کے نعرے لگا دئیے۔ نجی ٹی وی کے مطابق کراچی کے مقامی ہوٹل میں تحریک انصاف کے ورکرز کا اجلاس ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس کے دوران بدنظمی ہوئی جس پر تحریک انصاف کے کارکنوں نے تحریک انصاف کے رہنما عارف علوی کے خلاف گو علوی گو کے نعرے لگا دئیے۔ جس پر عارف علوی نے کہا کہ نعرے لگانے والوں سے کہتا ہوں کہ ان کی بات سنی جائے گی۔ پی ٹی آئی کے کارکنان نے عارف علوی کو تقریر کرنے سے روک دیا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :