پاک افغان بارڈر طورخم پر نیا تعمیر ہونے والا پاکستان گیٹ ہر قسم کی آمدورفت کے لئے کھول دیاگیا

بدھ 10 اگست 2016 22:48

لنڈیکوتل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 اگست ۔2016ء ) پاک افغان بارڈر طورخم پر نیا تعمیر ہونے والا پاکستان گیٹ کو ہر قسم امدورفت کے لئے کھول دیاگیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزسیکورٹی فورسز نے اعلی حکام کی ہدایت پر پاکستانی گیٹ کا باقاعدہ طور پر ہر قسم ٹر یفک کے لئے کھول دیا گیا طو رخم بارڈر پر کھڑ ی گاڑیوں نے بارڈر عبور کیا جہاں سے وہ افغانستان میں داخل ہوئیں ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اسسٹنٹ پولیٹکل ایجنٹ رحیم اﷲ محسود اور میجر فیروز موجود تھے پاکستان اور افغانستان کے درمیان گیٹ پر گزشتہ کئی مہینوں تنازعہ چلا آرہا تھا جبکہ پاکستانی حکام گیٹ کی تعمیر کرنا چاہتے تھے جس کی تعمیر گزشتہ ہفتے مکمل ہو ئی ،گیٹ قریب رہنے والے لوگ انتظار میں تھے کہ چودہ اگست کے موقع پر پاکستانی گیٹ کی افتتاحدھوم دھام سے کیا جائیگا لیکن آج پاک افغان بارڈر طورخم پر نیا تعمیر ہو نے والا پاکستانی گیٹ کو ہر قسم ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا،درجنوں گاڑیوں نے پاک افغان بارڈر کو عبور کر لیا۔

متعلقہ عنوان :