پاکستانی سفیر ابرار حسین کا پاک افغان بارڈر ،شہید موڑ،نادراافس اور مچنی چیک پوسٹ کا دورہ

بدھ 10 اگست 2016 22:48

خیبر ایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 اگست ۔2016ء ) افغانستان میں تعینات پاکستانی سفیر ابرار حسین نے پاک افغان بارڈر ،شہید موڑ،نادراافس اور مچنی چیک پوسٹ کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

افغانستان میں تعینات پاکستانی سفیر ابرار حسین براستہ پاک افغان بارڈر طورخم پاکستان کا دورہ کیاانہوں نے پہلے پاک افغان بار ڈر طورخم کا معائنہ کیا اور شہید موڑ گئے جہاں پر سیکورٹی کو چیک کر کے مچنی چیک پوسٹ گئے وہاں پر مختصر قیام کر کے واپس افغانستان چلے گئے اس موقع پر پاکستانی سفیر کیساتھ جنرل کو نسلر محمد فرمان اﷲ،اے پی اے لنڈیکوتل رحیم اﷲ محسود اور طورخم کے پاسپورٹ افیسر غنچہ گل بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :