چیف جسٹس آف پاکستان انور ظہیر جمالی اور پشتونخواملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمودخان اچکزئی کابلوچستان ہائی کورٹ جا کر وکلاء سے سانحہ سول ہسپتال کوئٹہ میں شہید ہونیوالے وکلاء کی شہادت پر اظہار افسوس

بدھ 10 اگست 2016 22:59

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 اگست ۔2016ء ) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس انور ظہیر جمالی اور پشتونخواملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمودخان اچکزئی نے بلوچستان ہائی کورٹ جا کر وکلاء سے سانحہ سول ہسپتال کوئٹہ میں شہید ہونیوالے وکلاء کی شہادت کے واقعہ پر افسوس کااظہار کیااورکہاکہ دہشت گردوں نے وکلاء کو ٹارگٹ کرکے بلوچستان کی عوام کو سستے اورفوری انصاف کی فراہمی کاسلسلہ ختم کرنے کی کوشش کی ہے ان کے بہیمانہ حملے میں بلوچستان کے سینئرز وکلاء کی بڑی تعداد جام شہادت نوش کرچکی ہے رب ان کی درجات کو بلند فرمائے اورپسماندگان کو صبرجمیل عطاء کرے انہوں نے وکلاء کو ہرممکن تعاون کی بھی یقین دہانی کرائی ۔