Live Updates

پی ٹی آئی شعبہ خواتین پنجاب اور لائرزفورم پنجاب کے زیرِاہتمام سانحہ کوئٹہ کے حوالے سے تعزیتی ریفرنس اور احتجاج مظاہرہ

سانحہ کوئٹہ کے خلاف مذمتی قرارداد منظور، جس میں نوازشریف کے بیان کی مذمت کی گئی

بدھ 10 اگست 2016 23:01

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 اگست ۔2016ء ) پاکستان تحریک انصاف کی شعبہ خواتین ونگ پنجاب کے زیرِاہتمام چیئرمین سیکرٹریٹ میں سلونی بخاری کی زیرِصدارت سانحہ کوئٹہ کے حوالے سے تعزیتی ریفرنس منعقد ہوا ، تعزیتی ریفرنس میں سانحہ کوئٹہ کے شہداء کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی کی گئی ، شہدا کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے دعاء کی گئی ،تعزیتی ریفرنس میں شعبہ خواتین اور انصاف لائرز فورم نے سانحہ کوئٹہ کے خلاف مذمتی قرارداد منظورکی جس میں نوازشریف کے بیان کی مذمت کی گئی نوازشریف نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ ملک بالکل درست سمت میں گامزن ہے ، نوازشریف نے سانحہ کوئٹہ کی ذمہ داری قبول کرنے سے انکار کیا، بعدمیں وومن ونگ پنجاب کی صدر سلونی بخاری اور لائرز فورم پنجاب کے صدر بیرسٹر عمیر خان نیازی کی قیادت میں پارٹی کارکنان اور وکلاء نے کوئٹہ میں ہونے والی بدترین دہشتگردی کے واقعہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ، کارکنان نے حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور مطالبہ کیاکہ حکومت اپنی نااہلی کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے فوری مستعفیٰ ہو جائے ، تعزیتی ریفرنس اور احتجاجی مظاہرے سے سلونی بخاری، سعدیہ سہیل، روبینہ جمیل اور عمیر نیازی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سانحہ کوئٹہ بلوچستان حکومت اور انتظامیہ کی نااہلی کا کھلا ثبوت ہے ، سانحہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے تحریک انصاف شہداء کے خاندانوں کے غم میں برابر کی شریک ہے ، سانحہ کوئٹہ نے پوری قوم کو سوگوار کردیا ہے جب بھی اپوزیشن سڑکوں پر آتی ہے تو ایک منصوبے کے تحت ملک میں دہشتگردی کی لہرتیز ہوجاتی ہے جوکہ حکمرانوں کے لئے لمحہ فکریہ ہے ، حکمرانوں کی راء کانام لیتے ہوئے ٹانگیں کانپتی ہیں، راء دہشتگردی کی کاروائیوں میں براہ راست ملوث ہے ، محمود خان اچکزئی کا بیان قابل مذمت ہے ،حکومت اس قابل نہیں کہ وہ عوام کی جان ومال کا تحفظ کرسکے ، حکمران ٹولہ جب بھارتی بزنس مین سے ذاتی تعلقات رکھیں گے اور اپنی عوام سے زیادہ اپنے مفادات کو ترجیح دیں گے تو اس طرح کا نقصان خمیازہ عوام کو بھگتنا پڑے گا ، پڑھی لکھی وکلاء کمیونٹی اور میڈیا کو نشانہ بنانا دہشتگردوں کا بزدلانہ اقدام ہے ، دہشتگردی کی وجہ بننے والے عناصر کو ختم کرنا ہوگا ، عمران خان نوازشریف کے احتساب کے لئے سڑکوں پر نکلے ہیں، ہمارامطالبہ ہے کہ سانحہ کوئٹہ کی فوری تحقیقات کی جائیں اور دہشتگردوں کو منتقی انجام تک پہنچایا جائے ، پاکستانی قوم ڈرنے والی نہیں دہشتگرد قوم کے عزم کو کمزور نہیں کرسکتے ، شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گااور انشاء اﷲ پاکستان ایک دفعہ پھر امن کا گہوارہ بنے گا ،مظاہرے میں گوہر نواز سندھو، خاقان میر، زینب لودھی ، اصغر خان، اکبر گجر، محمد تجمل حسین گوندل، آغا شازب ، کاشف بشیر، افضال پاہٹ، راؤ طارق محمود، نیلوفرحبیب، ثمینہ میر، نادیہ گیلانی ، شمسی ظفر، تبسم انور، نجمہ حبیب، نیلم ارشاد ، ساجدہ فاروق، شاہینہ کوثر، فرحت خالد ، عتیہ سعد، ثمینہ مانو، غزالہ رفیق، صبا بٹ، فرحت منظور ، آمنہ عامر، مصباع عدنان ، رافع کمال سمیت خواتین اور وکلاء نے شرکت کی ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات