لاہور پولیس کے افسران نے 1600سے زائد اہلکاروں کی سنیارٹی ری فکس کرکے آئی جی پنجاب کو بھجوا دی

بدھ 10 اگست 2016 23:03

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 اگست ۔2016ء) لاہور پولیس کے افسران نے آؤٹ آف ٹرن پرموشن کی زد میں آنے والے لاہور پولیس کے 2638اہلکاروں میں سے 1600سے زائد اہلکاروں کی سنیارٹی ری فکس کرکے آئی جی پنجاب کو بھجوا دی ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایس ایس پی ایڈمن لاہور رانا ایاز سلیم نے آؤٹ آف ٹرن پرمون کی زد میں آنے والے اہلکاروں کی سنیارٹیوں کو ری فکس کرنے کے لئے ہر اہلکار کی فائل مکمل چھان بین کرنے کے بعد 2638اہلکاروں میں سے 1600اہلکاروں کی سنیارٹی کو ری فکس کرکے آئی جی پنجاب کو بھجوا دی ہے جبکہ باقی اہلکاروں کی بھی سنیارٹی آئندہ چند روز میں ری فکس کرکے آئی جی پنجاب کو بھجوا دی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :