لاہور، تین ڈی ایس پیز کے خلاف ہونے والی محکمانہ انکوائریاں مکمل،مختلف سرائیں سا دی گئیں

بدھ 10 اگست 2016 23:03

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 اگست ۔2016ء) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب مشتاق احمد سکھیرا نے تین ڈی ایس پیز کے خلاف ہونے والی محکمانہ انکوائریوں کو مکمل کرتے ہوئے ان کو مختلف سرائیں دیں ۔

(جاری ہے)

ڈی ایس پی لیگل وہاڑی قدیر انور کو ناقص کارکردگی کی بنا پر شوکاز جاری کیا گیا تھا ، ڈی ایس پی وہاڑی ٹریفک C-698شاہد نذیر کے خلاف کرپشن کی شکایات اور ڈی ایس پی لیگل ڈی جی خان مظہر السلام کے خلاف ہونے والی ریگولر انکوائریوں کے فیصلے کرتے ہوئے آئی جی پنجاب نے ڈی ایس پی قدیر انور کو سنشور، ڈی ایس پی شاہد نذیر کو سنشور اور ڈی ایس پی مظہر السلام کی دو سال کی انکریمنٹ سٹاپ کرنے کا حکم جاری کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :