وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹر پرویز رشید نے ٹی وی پر اپوزیشن کی تقاریر نہ دکھانے پر معذرت کر لی

اپوزیشن کی تقاریر نہ دکھانے پر معذرت کرتا ہوں ، اراکین پارلیمنٹ کے نکتہ نظر سے لوگوں کو آگاہ کرنا چاہیے ،پی ٹی وی حکام کو ہدایت کردی ہے کہ تمام تقاریر ٹیلی ویژن پر براہ راست نشر کی جانی چاہیے وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹر پرویز رشید کی نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو

بدھ 10 اگست 2016 23:07

وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹر پرویز رشید نے ٹی وی پر اپوزیشن کی ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 اگست ۔2016ء ) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹر پرویز رشید نے ٹی وی پر اپوزیشن کی تقاریر نہ دکھانے پر معذرت کر لی ۔ بدھ کو نجی ٹی ویچینل سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات ونشریات نے سرکاری ٹی وی پر اپوزیشن کی تقاریر نہ دکھانے پر معذرت کر لی اور سرکاری ٹی وی کوہدایات جاری کیں کہ آئندہ اپوزیشن کی تقاریر نشر ہونے سے نہ روکی جائیں ۔

(جاری ہے)

پرویز رشید نے کہا کہ اپوزیشن کی تقاریر نہ دکھانے پر معذرت کرتا ہوں ۔ اراکین پارلیمنٹ کے نکتہ نظر سے لوگوں کو آگاہ کرنا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ تمام تقاریر ٹیلی ویژن پر براہ راست نشر کی جانی چاہیے ۔ وزیراطلاعات پرویز رشید نے کہا کہ میں نے پی ٹی وی حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ پارلیمنٹ کی تمام تقاریر کی جامع رپورٹ بنائیں اور ان کو باقاعدہ نشر کریں تاکہ منتخب نمائندوں کی باتیں سن سکیں ۔ تمام چیزوں کو عوام تک پہنچانا ٹیلی ویژن کے فرائض میں شامل ہے ۔