ترکی میں ہسپتال کے قریب دھماکہ ،5افراد جاں بحق ،50زخمی

بدھ 10 اگست 2016 23:07

انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 اگست ۔2016ء ) ترکی میں ہسپتال کے قریب دھماکے سے5افراد جاں بحق اور50 زخمی ہو گئے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ترکی کے صوبے ماردن کے جنوب مشرقی علاقے میں ہسپتال کے قریب پولیس موبائل کو دھماکے سے اڑا دیا گیا جس کے نتیجے میں 5افراد جاں بحق اور50زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

ریسیکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کردیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :