ڈائریا سے ہلاکتوں کی روک تھام کیلئے روٹا ویکسین کو حفاظتی ٹیکوں کے پروگرام میں شامل کرنے کا فیصلہ

اکتوبر سے لاہور سمیت چھ اضلاع میں بچوں کو روٹا ویکسین دینے کا آغاز ہوگا‘ ایک خوراک پر دو سو پچیس روپے خرچ آئے گا‘ذرائع

بدھ 10 اگست 2016 23:08

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 اگست ۔2016ء) ڈائریا سے ہلاکتوں کی روک تھام کیلئے روٹا ویکسین کو حفاظتی ٹیکوں کے پروگرام میں شامل کرنے کا فیصلہ ‘ اکتوبر سے لاہور سمیت چھ اضلاع میں بچوں کو روٹا ویکسین دینے کا آغاز ہوگا۔ ایک خوراک پر دو سو پچیس روپے خرچ آئے گا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق لاہور سمیت صوبے بھر میں پانچ برس عمر تک کے سالانہ ساڑھے چار ہزار بچے ڈائریا سے مرتے ہیں بچوں میں ڈائریا سے ہلاکتوں کی روک تھام کیلئے ڈائریا سے بچاو کیلئے روٹا ویکسین کو حفاظتی ٹیکوں کے پروگرام میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے روٹا ویکسین اکتوبر سے ای پی آئی کا حصہ ہوگی اور اس کی دو خواراکیں بچوں کو دی جائیں گی روٹا ویکسین کی ایک خوراک پر سوا دو سو روپے خرچ آئے گا۔

اکتوبر سے دسمبر تک روٹا ویکسین کے اخراجات پنجاب حکومت برداشت کرے گی جبکہ جنوری دو ہزار سترہ سے روٹا ویکسین کے تراسی فیصد اخراجات ڈونر ادارہ گاوی ادا کرے گا۔

متعلقہ عنوان :