آرمی چیف کی ہدایت پر کوئٹہ میں کومبنگ آپریشن شروع کر دیا گیا

muhammad ali محمد علی بدھ 10 اگست 2016 23:50

آرمی چیف کی ہدایت پر کوئٹہ میں کومبنگ آپریشن شروع کر دیا گیا

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔10اگست 2016ء) آرمی چیف کی ہدایت پر کوئٹہ میں کومبنگ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے دارلخلافہ کوئٹہ میں 2 روز قبل ہونے والے دہشت گرد حملے کے بعد آرمی چیف راحیل شریف کی جانب سے شہر سمیت ملک کے دیگر شہروں میں بھی کومبنگ آپریشن شروع کرنے کی منظوری دی گئی تھی۔

(جاری ہے)

اب اس حوالے سے کوئٹہ میں کومبنگ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ آپریشن میں فوج، حساس اداروں سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار شریک ہیں۔