Live Updates

پاناما لیکس کی تحقیقات فیڈرل آف بورڈ آف ریونیوکے سپرکرنے کے حکومتی اقدام کو بدنیتی پر مبنی ہے: تحریک انصاف اور پیپلزپارٹی نے ٹی آراوزکمیٹی کے خاتمے کا مطالبہ کردیا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 11 اگست 2016 10:00

پاناما لیکس کی تحقیقات فیڈرل آف بورڈ آف ریونیوکے سپرکرنے کے حکومتی ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔11 اگست۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان پیپلزپارٹی نے پاناما لیکس کی تحقیقات فیڈرل آف بورڈ آف ریونیوکے سپرکرنے کے حکومتی اقدام کو بدنیتی پر مبنی قراردیا ہے -ذمہ دار ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے سنیئرراہنماءبیرسٹراعتزازاحسن اور تحریک انصاف کے راہنماءمخدوم شاہ محمود قریشی نے حکومت سے باضابط طور احتجاج کیا ہے اور کہا ہے کہ ٹی آراوزکمیٹی کے کسی نتیجے پر پہنچے بغیرحکومت کا یہ اقدام حکومت کی بدنیتی کو ظاہر کرتا ہے-ذرائع نے بتایا ہے کہ دونوں راہنماﺅں نے وزیراعظم کے سمدھی اور وزیرخزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات میں حکومتی اقدام پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ حکومت ٹی آر اوزکمیٹی کے خاتمے کا اعلان کرئے جبکہ تحریک انصاف کی جانب سے آئندہ ٹی آراوزکمیٹی کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے -اپوزیشن جماعتوں کا موقف ہے کہ اگر حکومت نے اپنے ماتحت کسی سرکاری محکمے سے ہی تحقیقات کروانی تھیں تو ٹی آراوزکمیٹی بناکر ان کا وقت کیوں ضائع کیا گیا ہے-دوسری جانب تحریک انصاف نے سانحہ کوئٹہ کے سوگ کے بعد ملک بھر تحریک احتساب کو پھیلانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت ملک بھر میں احتجاجی جلسے جلوس منعقد کیئے جائیں گے جبکہ ممکنہ طور پر اگست کے آخریا ستمبر کے شروع میں وزیراعظم نواز شریف کی رہائش گاہ رائے ونڈ کے باہر احتجاجی دھرنا دیا جائے گا جس کے دورانیئے کے بارے میںابھی تک تفصیلات سامنے نہیں آسکیں-

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات