کوئٹہ : زرغون روڈ پر سریاب فلائی اوور کے قریب دھماکہ ، 15 افراد زخمی
سمیرا فقیرحسین جمعرات 11 اگست 2016 11:11
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11 اگست 2016ء ) : کوئٹہ میں زرغون روڈ پر سریاب فلائی اوور کے قریب دھماکہ ہوا۔ تفصیلات کے مطابق دھماکے میں 15 افراد زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔ صوبائی وزیر داخلہ نے بتایا کہ دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد میں 5 پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔
(جاری ہے)
ذرائع کے مطابق دھماکہ ریموٹ کنٹرول بم سے کیا گیا اور دھماکے کے وقت فلائی اوور سے وفاقی شرعی عدالت کے جج کی گاڑی گزر رہی تھی البتہ دھماکے میں جج محفوظ رہے۔ خیال رہے کہ رواں ہفتے کوئٹہ میں یہ دوسرا دھماکہ ہے ۔ اس سے قبل کوئٹہ کے سول اسپتال کو نشانہ بنایا گیا تھا جس میں 72 افراد شہید جبکہ 100 سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔
مزید اہم خبریں
-
ایرانی صدرڈاکٹرسیدابراہیم رئیسی کی لاہور آمد،وزیر اعلی پنجاب مریم نوازنے پرتپاک استقبال کیا
-
اطالوی شہرمیں رات بارہ بجےکے بعد آئس کریم کی فروخت پر پابندی
-
روانڈا منصوبہ: برطانوی پارلیمان میں تارکین وطن کی ملک بدری کا بل منظور
-
ایف آئی اے افسر کی عدالت پیشی پر طبیعت خراب، ہسپتال میں انتقال ہوگیا
-
ایران ہمارا ہمسایہ ملک ہے یہ تعلقات مزید بھی بڑھنے چاہئیں،شاہد خاقان عباسی
-
پاکستان اور ایران کے تعلقات وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہوں گے، ایرانی صدر
-
پنجاب میں صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی گئی
-
عمران خان کمپرومائز نہیں کرینگے اور اس ماہ کے آخر تک جیل سے باہر آجائیں گے،اسد قیصر
-
پاکستان، ایران دہشت گرد تنظیموں پر پابندی عائد کرنے پر متفق
-
آئی ایم ایف اسی ماہ قسط جاری کرسکتا ہے‘ کوئی پلان بی نہیں، وزیر خزانہ
-
’ایران سے تجارت کے خواہشمند پابندیوں سے خبردار رہیں‘
-
بشریٰ بی بی کی اچانک طبیعت خراب، بنی گالہ میں طبی معائنہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.