وزیر آباد ، بارش کے باعث مکان کی چھت گر گئی ، خاتون جاں بحق، 3افراد زخمی

جمعرات 11 اگست 2016 11:14

وزیر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 اگست ۔2016ء ) وزیر آباد کے علاقے میں بارش کے باعث خستہ حال مکان کی چھت گر گئی جس کی زد میں آکر خاتون جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

وزیرا ٓباد میں بارش کے باعث ایک مکان کی چھت گر گئی اور ملبے تلے دب کر خاتون جاں بحق ہو گئی۔ واقعے میں تین افراد زخمی ہوئے جنہیں ملبے سے نکال کر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ واقعے کے بعد مقامی افراد نے ریسکیو کو طلب کیا جنہوں نے کئی گھنٹوں کی کوشش کے بعد ملبہ ہٹا کر لاش نکالی اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جن کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :