قومی ادارہ برائے انسدادِ دہشت گردی کے درست انداز میں کام نہ کرنے کی وجہ افسران کی نااہلی نہیں، بلکہ حکومت کی عدم توجہ ہے۔قوانین کے مطابق سال میں چار مرتبہ بورڈ آف گورنرز کا اجلاس ہوتا ہے، لیکن بدقسمتی سےاب تک ایک اجلاس بھی نہیں ہوسکا۔بورڈ کے اجلاس کے لیے فائل وزارتِ داخلہ کو ارسال کی جو وزیراعظم ہاوس بھجوائی گئی وہاں سے اب تک کوئی جواب نہیں آیا:نیکٹا کے سربراہ احسان غنی کی گفتگو
میاں محمد ندیم جمعرات 11 اگست 2016 11:21
اسلام آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 11 اگست۔2016ء) قومی ادارہ برائے انسدادِ دہشت گردی (نیکٹا) کے سربراہ احسان غنی نے واضح کیا ہے کہ ادارے کے درست انداز میں کام نہ کرنے کی وجہ افسران کی نااہلی نہیں، بلکہ حکومت کی عدم توجہ ہے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے نیکٹا کے سربراہ کا کہنا تھا کہ قوانین کے مطابق سال میں چار مرتبہ بورڈ آف گورنرز کا اجلاس ہوتا ہے، لیکن بدقسمتی سےاب تک ایک اجلاس بھی نہیں ہوسکا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ جو میرا کام تھا وہ میں نے کیا اور بورڈ کے اجلاس کے لیے فائل وزارتِ داخلہ کو ارسال کردی اور جب انھوں نے ا±س فائل کو وزیراعظم ہاوس بھیجا تو وہاں سے اب تک کوئی جواب نہیں آیا۔اس سوال پر کہ کیا آپ نے وزیر داخلہ چوہدری نثار سے اس حوالے سے کوئی بات کی؟ احسان غنی کا کہنا تھا کہ جو وجوہات تھیں وہ میں نے بتا دی ہیں، اب آپ کو وزیراعظم ہاو¿س سے رابطہ کرنا چاہیے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.