امریکامیں 68 منزلہ ٹرمپ ٹاور پر چڑھنے والا شخص تین گھنٹے بعد گرفتار

جمعرات 11 اگست 2016 11:30

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 اگست ۔2016ء) امریکا میں ڈونلڈ ٹرمپ کی توجہ حاصل کرنے کے لیے 68 منزلہ ٹرمپ ٹاور سر کرنے کی کوشش کرنے والے شخص کو تین گھنٹے بعد گرفتار کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی شہر نیویارک کے علاقے مین ہیٹن میں ایک شخص 68 منزلہ ٹرمپ ٹاور کو سر کرنے کی کوشش میں تین گھنٹے تک عوام اور پولیس کی توجہ کا مرکز بنا رہا جس کے بعد پانچویں منزل کی کھڑکی سے پولیس نے اس شخص کو گرفتار کرلیا۔حراست میں لیے گئے شخص نے اپنی شناخت آزاد محقق کے نام سے کرائی ہے

متعلقہ عنوان :