یونان میں ترک فوجی سفارتکار اور ان کے ساتھی روپوش ہوگئے

جمعرات 11 اگست 2016 11:51

ایتھنز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 اگست ۔2016ء) یونان میں تعینات ترک فوجی اتاشی اور ترک بحریہ کے اہلکار اچانک روپوش ہو گئے ۔ یونان کے مقامی میڈیا کے مطابق روپوش ہونے والے ترک اہلکار واپس ترکی جانے سے خوفزدہ تھے۔

(جاری ہے)

قبل ازیں انقرہ حکومت نے ان اہلکاروں کے سفارتی پاسپورٹ منسوخ کرتے ہوئے انہیں واپس ترکی طلب کیا تھا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق روپوش ہونے والے ترک اہلکاروں کے ہمراہ ان کے اہلخانہ بھی ہیں۔ ترکی میں ناکام بغاوت کے بعد آٹھ دیگر فوجی عہدیدار بھی فرار ہو کر یونان پہنچ گئے تھے، جہاں انہوں نے سیاسی پناہ کی درخواست دائر کر دی تھی۔ ان کی سیاسی پناہ سے متعلق کارروائی کا آغاز ا19اگست سے ہوگا۔

متعلقہ عنوان :