شارجہ: شارجہ سے دبئی جانے کے لیئے نئی سڑک عام ٹریفک کے لیئے کھول دی گئی

جمعرات 11 اگست 2016 11:51

شارجہ: شارجہ سے دبئی جانے کے لیئے نئی سڑک عام ٹریفک کے لیئے کھول دی گئی

شارجہ: (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔10اگست 2016ء) : شارجہ روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی ( ایس آر ٹی اے ) کے مطابق شارجہ سے دبئی جانے کے لیئے بنائی جانے والی سڑک کو عام ٹریفک کے لیئے کھول دیا گیا۔ نئی سڑک نیشنل پینٹ برج کے انڈسٹریل علاقے نمبر 15اور 17 کے قریب ٹریفک کے بہاؤ کو بہتربنانے کے لیئے کھولی گئی ہے ۔اس سڑک سے ڈرائیور شارجہ انگلش سکول بلمقابل شارجہ سٹی یونیورسٹی سے ہوتے ہوے ملیحہ روڈ کے عود رکان برج تک جا سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

اس کے بعد ڈرائیور بآسانی شیخ زید روڈ تک پہنچ سکیں گے۔ 49ملین درہم کی لاگت سے دو لینوں پر مشتمل جبکہ تین کلومیٹر لمبا روڈ ہے ۔ ٹریفک کے بہاؤ کو دیکھتے ہوئے اس کی چوڑائی 7.3میٹر رکھی گئی ہے ۔ اس روڈ کے ذریعے نہ صرف دبئی جانے کی آسانی ہوگی بلکہ شارجہ کی متعدد سڑکوں تک پہنچے کے لیئے اس کو استعمال کیا جا سکتا ہے ۔ ایس آر ٹی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کسی بھی شکایت کی صورت میں ٹال فری نمبروں 600525252 پر رابطہ ضرور کریں۔