وزیرمال سردارفاروق سکندرکاوزارت کامنصب سنبھالنے کے بعدآبائی شہرکوٹلی آمدپرلیگی ورکرزنے ہولاڑسے کوٹلی تک جگہ جگہ شاندار استقبال کیا
جمعرات 11 اگست 2016 11:54
(جاری ہے)
قافلے میں سینکڑوں گاڑیاں اورسینکڑوں موٹرسائیکل شامل تھے۔
سردارفاروق سکندرکوانتظامیہ ،پولیس اوردیگرسرکاری اداروں کے سربراہان وافسران کی طرف سے بھرپورپروٹوکول دیاگیا۔سردارفاروق سکندر کوہل ٹاپ سے سرکاری پروٹوکول میں ہولاڑلایاگیاجہاں ن لیگی ٹکٹ ہولڈرزچڑہوئی راجہ اقبال خان،صدرمسلم لیگ ن کوٹلی سٹی سردارمحمدزاہدخان،منشی سلطان،ممبرجنرل کونسل سردارمشہودمحمود،حلقہ صدرمسلم لیگ ن یوتھ ونگ سردارعارف ناز،ساجد ملک ایڈووکیٹ،ضلعی صدرن لیگ راجہ ایوب ،جنرل سیکرٹری خورشیدقادری،چیئرمین یوتھ ونگ حنیف ملک،راجہ عابدنثار،خان خورشیدخان،راجہ ظہیرزرگر،سردارطاہرایڈووکیٹ،سہنسہ کے مقام پرسردارفاروق حیدر،حامدرضا،شکیل سلطانی،انیس ممتاز،سردارخالدمحبوب، اشتیاق اسلم،راجہ ریاض،گلپورمیں امیدواراسمبلی راجہ اقبال خان،سابق چیئرمین زکواة راجہ ریاست،راجہ رضوان آف سرہوٹہ،سابق ڈی ایس پی راجہ رب نوازخان،راجہ بابرنواز،بڑالی کے مقام پرراجہ شوکت بڑالوی،راجہ کاشف بڑالوی، رحمن پل پرسابق چیئرمین حاجی سردارمحمودمرحوم کے خاندان کے افراد،گلہارکالونی میں جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن سٹی سردار معروف طفیل ،ممبرجنرل کونسل سردارمشہودمحموداورسردارعارف نازکی قیادت میں خواتین،بچوں،بزرگوں،دھرانگ کے مقام پرفریادجلالی،امدادجلالی،چیئرمین اعظم مغل،نیوکچہری شہزادآرائیں،رزاق آرائیں، حسین شہید سرور ایڈووکیٹ ذوالفقارچوہان،شہیدچوک میں راجہ ریاست حسن، راجہ اشرف حسن،راجہ یاسرحسن،راجہ فیصل حسن،خاورمنہاس،ڈاکٹرراجہ یوسف سوز،راجہ قمریوسف،جنیدخورشیدقادری،راجہ گلفرازخان،راجہ شبیرشہزاد،مرزابشارت، مرزا طارق ایڈووکیٹ ودیگرنے استقبال کیا۔سردارفاروق سکندرنے پرہجوم استقبال کے باعث ہولاڑسے کوٹلی تک کادوگھنٹوں کاسفربارہ گھنٹوں میں طے کیا۔شدیدگرمی کے باوجود لیگی ورکرز دیوانہ واربھنگڑے ڈالتے رہے ۔سردارفاروق سکندرکے حلقہ انتخاب فتح پورتھکیالہ سے بھی سینکڑوں نوجوانوں نے استقبال میں شرکت کی۔مخالف سیاسی جماعتوں کے کارکنان بھی سڑکوں پرکھڑے ہوکرسردارفاروق سکندرکااستقبال دیکھتے رہے۔سردارفاروق سکندرپرکئی مقامات پرکرنسی نوٹ بھی نچھاورکئے گئے۔سردارفاروق سکندرمختلف مقامات پراپنے والدگرامی سابق وزیراعظم سردارسکندرحیات خان کی طرف سے بھی عوام کاشکریہ اداکرتے رہے۔سردارفاروق سکندرنے نوجوانوں کاخصوصی طورشکریہ بھی اداکیاشہید چوک میں بھی سردار فاروق سکندر کے علاوہ خاور منہاس ایڈووکیٹ نے بھی خطاب کیا پی ڈبلیوڈی ریسٹ ہاوس میں فاروق سکندر نے آخری استقبالیہ ہجوم سے خطاب کیا جس میں سٹیج سیکرٹری کے فرائض خورشید قادری نے سرانجام دیے اس موقع پر مٹھائی بھی تقسیم کی گئی ۔متعلقہ عنوان :
مزید کشمیر کی خبریں
-
مودی حکومت نے جموں وکشمیر پیپلزلیگ ، پیپلزفریڈم لیگ پرپابندی عائد کردی، لبریشن فرنٹ پرپابندی میں 5 برس کی توسیع
-
مظفرآباد، میٹرک کی سند میں تاریخ پیدائش تبدیل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو پانچ سال قید اورایک لاکھ روپے کی سزا
-
بھدرواہ میں 3.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
-
کشتواڑ میں 3.4 شدت کا زلزلہ
-
جموں و کشمیرمیں بھارتی اقدامات انسانیت کے خلاف سنگین جرائم ہیں، امریکا میں پاکستانی سفیرکا خطاب
-
پاکستان حق خود ارادیت کے حصول تک کشمیری بہن بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی مدد جاری رکھے گا، انوار الحق کاکڑ
-
کشمیری فنکاروں، شاعروں اور موسیقاروں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے،مشعال ملک
-
عالم اسلام کو اسلامی تہذیب کی علامتیں مٹانے پر بھارت کا بائیکاٹ کرنا چاہیے ، مشعال ملک
-
گڑھی دوپٹہ سے ملحق علاقے لوگلی کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی
-
میرپورمیں پہلا سافٹ ویئرٹیکنالوجی پارک تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا
-
مشعال ملک کا پروفیسر شال کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
جنرل اسمبلی میں پاکستا ن کی پیش کردہ قرارداد کی منظوری جموں و کشمیر اور فلسطین کے مکینوں کے لئے امید کی کرن ہے،منیر اکرم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.