آزادکشمیر میں وزیر اعظم آزادکشمیر کا دبنگ انداز‘ اعلیٰ افسرانوں کی بھی لیسٹیں تیار ہوگئیں

جمعرات 11 اگست 2016 11:54

مظفرآباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 اگست ۔2016ء) وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے حکومت کا اقتدار سنبھالتے ہی ریاست کو ایک بہت بڑے نقصان سے بچانے کی حکمت عملی شروع کردی اقتدائی طور پر کابینہ میں کمی اپنے فالتو پروٹوکول کا خاتمہ کے علاوہ آزادکشمیر بھر سمیت مظفرآباد میں مختلف محکمہ جات کے سیکرٹری سربران جنہوں نے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے لوٹ مار اور میرٹ کی پامالی سیاسی کلچر اپنانے اور الیکشن 2016ء میں مختلف پارٹیوں کی جانب سے الیکشن مہم میں حصہ لیکر (ن) لیگ کے خلاف انتخابی مہم میں حصہ لیا جبکہ جن افسرانوں نے گزشتہ پانچ سالوں میں وزرا ء کے ہاتھوں کی کٹپتلی بن کر ریاست کو نقصان پہنچایا ہے پندرہ سے زائد سیکرٹری سر بران جبکہ دیگر محکمہ جات کے 19افسرانوں نے خلاف کی لیسٹ تیار کر لی ہے جو عوامی خدمت کم جبکہ سابقہ وزراء کی چالبلوسی زیادہ کرتے تھے ان افسرانوں نے خلاف اندرون خانہ تحقیقات بھی شروع کردی گئی جبکہ تبادلوں اور او ایس ڈی کا عمل آئندہ چند روز میں شروع ہوگا وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان کی بہتر حکمت عملی کے باعث ریاست کو ماہوار لاکھوں روپے کے خسارے کو بچا کر اپنی کابینہ میں کمی کردی جس کے باعث ریاست آزادکشمیر کو ماہوار تقریبا90سے ایک کروڑ روپے ماہوار کی بچت ہوگی دوسری جانب اپنے پروٹوکول کے لئے فالتو فورس اور گاڑیوں کا قافلہ بھی ہٹا کر ریاست کو ترقی کی راہ پر گامزن کردیا اگر اس سے قبل بھی بننے والی حکومتیں یہی طریقہ اختیار کرتی تو آج ریاست نے بے روز گاری ،مہنگائی ،اور کرپشن کی فضا قائم نہ ہوتی راجہ فاروق حیدر ،دیر آئے درست آئے ،ریاست کی لاکھوں افراد کی دعائیں ان کے ساتھ ہیں ۔

متعلقہ عنوان :