سلمان خان کی ”سلطان “ 300 کروڑ کی کمائی کرنے والی تیسری فلم بن گئی

جمعرات 11 اگست 2016 12:24

سلمان خان کی ”سلطان “ 300 کروڑ کی کمائی کرنے والی تیسری فلم بن گئی
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 اگست۔2016ء) بالی ووڈ کے دبنگ سپراسٹار سلمان خان کی فلم”سلطان“ نے بھارت میں 300 کروڑ سے زائد کی کمائی کرلی۔

(جاری ہے)

بالی ووڈ میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم ”پی کے“ نے 342 کروڑ سے زائد کا بزنس کیا ہے جس کے بعد گزشتہ سال ریلیز ہونے والی سلمان خان کی فلم”بجرنگی بھائی جان“ 316 کروڑ کا بزنس کرکے دوسری بڑی فلم بن گئی تھی لیکن اب سلو میاں کی ایک اور فلم 300 کروڑ کلب میں شامل ہوگئی ہے۔

سلمان خان کی فلم ”سلطان“ نے باکس آفس پر دھوم مچاتے ہوئے بھارت میں 300 کروڑ سے زائد کی کمائی کرلی ہے جس کے بعدفلم 300 کروڑ کلب میں شامل ہونے والی تیسری اور سلمان خان کی دوسری فلم بن گئی ہے جب کہ فلم نے دنیا بھر میں 150 کروڑ سے زائد کی کمائی کرلی ہے ۔واضح رہے کہ سلمان خان نے فلم ”سلطان“ میں پہلوان کا کردار ادا کیا ہے۔