دبئی: ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے لیئے جدید کیمرے نصب

جمعرات 11 اگست 2016 12:38

دبئی: ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے لیئے جدید کیمرے نصب

دبئی: (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔10اگست 2016ء) : دبئی روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی ( آر ٹی اے ) نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیوروں پر نظر رکھنے کے لیے جدید اور سمارٹ کیمرہ سسٹم نصب کر نے کا فیصلہ کیا ہے ۔ جدید کیمرے نصب کرنے کے نئے پروگرا م کو المطابیعہ (The Supervisor) کا نام دیا گیاہے ۔ جدید کیمروں کی مددسے مارکنگ لین کی خلاف ورزی ، چوراہوں اور ہارڈ شولڈ رپر بلاوجہ گاڑیاں کھڑی کرنے والوں کو بآسانی دیکھا جا سکے گا۔

(جاری ہے)

دبئی میں اس پروگرام کے تحت شہرکے 70مقامات پر جدید کیمرے نصب کیئے جائیں گے۔ کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم کے ڈائریکٹر لیفٹیننٹ کرنل خزرج ماجد ال خزرجی کے مطابق اس طرح کے جدید کیمرہ مشینیں لگانے کا مقصد ٹریفک قوانین کو موثر بنانا ہے ۔ ان کیمروں کی مدد سے گاڑیوں کے رنگ اور ٹائپ کو بھی پہنچانا جا سکتا ہے ۔ جبکہ پولیس کو مطلوب گاڑیوں کو بھی بآسانی پہچانا جا سکتا ہے ۔نئے کیمروں کے آئندہ ماہ تک نصب کر دیا جائے گا.