نام نہاد بھارتی دانشوراور میڈیاکشمیر کی صورتحال کو امن و امان کا مسئلہ قراردے رہے ہیں،سید علی گیلانی
جمعرات 11 اگست 2016 13:01
(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ کشمیری عوام نے کبھی جمہوری طریقہ سے ، کبھی پرامن ذرائع سے ، کبھی میڈیا کے ذریعے اور کبھی طاقت کے ذریعے اپنے جذبات کا اظہار کیا تاہم بھارت نے ہمیشہ طاقت کے وحشیانہ استعمال اور کٹھ پتلی انتظامیہ کے ذریعے اصل اور بنیادی مسئلہ کی طرف کبھی دھیان نہیں دیا۔
انہوں نے کہاکہ جب بھی کشمیریوں نے بھارت کے جبری تسلط ے خلاف آواز اٹھائی اور لوگ سڑکوں پر آئے تو بھارت نے طاقت کے وحشیانہ استعمال اور ریاستی دہشت گردی کے ذریعے حق وصدات کی آواز کو دبانے کیلئے ہر حربہ آزمایا اور آج بھی اسی منطق پر عمل پیرا ہیں۔تاہم انہوں نے کہاکہ اس عوامی لہر اور بے مثال قربانیوں کے پیچھے جو مقصد اور جد وجہدکارفرما ہے اس کو جان بوجھ کر صرف بحث و مباحثے اور بیانات سے نظرانداز نہیں کیا جاسکتا ہے ۔ سید علی گیلانی نے کہاکہ بھارتی پالیسی ساز بخوبی جانتے ہیں کہ 70سال سے وہ تمام ہتھکنڈے آزمانے کے باوجود کشمیریوں کو زیر اورانکی حق پر مبنی جدوجہد کو ختم کرنے میں ناکام رہے ہیں ۔تاہم انہوں نے کہاکہ اس سب کے باوجود بھارتی حکمران، دانشور قانون ساز اور میڈیاروز روز کے خون خرابے کی اصل اور بنیادی وجہ مسئلہ کشمیر پر سنجیدگی سے غور کر کے اس دیرینہ تنازعے کو عوامی خواہشات کے مطابق ہمیشہ کیلئے حل کرنے کی بجائے غیرفطری اور غیر انسانی طریقہ کے ذریعے ایک بار پھر اس چنگاری کو دبانے کی احمقانہ کوشش کرر ہے ہیں جس سے جنوبی ایشیاء کے امن کو شدید خطرہ لاحق ہو سکتا ہے ۔حریت چیئرمین نے بھارت اور اس کے دانشور طبقے کو خبردار کیا کہ اگر اب بھی جنونی اور فسطائیت کے زہریلے پروپیگنڈے سے متاثر ہوئے بغیر حقائق اور زمینی صورتحال پر دھیان نہ دیا گیا تو جنگی میدان سجنے میں دیر نہیں لگے گی۔ انہوں نے انسانیت کی بقا اور پورے خطے کے عوام کی بھلائی کیلئے بھارتی حکمرانوں سے دردمندانہ اپیل کی کہ وہ اس سرزمین کو آگ وآہن کا ڈھیر بننے سے روکیں۔ادھر حریت کانفرنس کے ترجمان نے کٹھ پتلی انتظامیہ کے ترجمان کی طرف سے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے بیان کی تعریف پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاہے کہ اپنے آقا کی خوشنودی کے لیے ان کے غلام کسی بھی حد تک جاسکتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ جو لوگ اپنے حقیر مفادات کی خاطر فرقہ پرست اور ہندوتا کے رنگ میں خود کو رنگ چکے ہیں، ان جیسے لوگ خودغرض اور ابن الاوقت ہوتے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید کشمیر کی خبریں
-
مودی حکومت نے جموں وکشمیر پیپلزلیگ ، پیپلزفریڈم لیگ پرپابندی عائد کردی، لبریشن فرنٹ پرپابندی میں 5 برس کی توسیع
-
مظفرآباد، میٹرک کی سند میں تاریخ پیدائش تبدیل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو پانچ سال قید اورایک لاکھ روپے کی سزا
-
بھدرواہ میں 3.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
-
کشتواڑ میں 3.4 شدت کا زلزلہ
-
جموں و کشمیرمیں بھارتی اقدامات انسانیت کے خلاف سنگین جرائم ہیں، امریکا میں پاکستانی سفیرکا خطاب
-
پاکستان حق خود ارادیت کے حصول تک کشمیری بہن بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی مدد جاری رکھے گا، انوار الحق کاکڑ
-
کشمیری فنکاروں، شاعروں اور موسیقاروں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے،مشعال ملک
-
عالم اسلام کو اسلامی تہذیب کی علامتیں مٹانے پر بھارت کا بائیکاٹ کرنا چاہیے ، مشعال ملک
-
گڑھی دوپٹہ سے ملحق علاقے لوگلی کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی
-
میرپورمیں پہلا سافٹ ویئرٹیکنالوجی پارک تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا
-
مشعال ملک کا پروفیسر شال کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
جنرل اسمبلی میں پاکستا ن کی پیش کردہ قرارداد کی منظوری جموں و کشمیر اور فلسطین کے مکینوں کے لئے امید کی کرن ہے،منیر اکرم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.