بھارت جارحانہ ہتھکنڈے ترک کر کے کشمیر بارے اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد کرے ‘حریت رہنماء
جمعرات 11 اگست 2016 13:03
(جاری ہے)
حریت چیئرمین نے بھارت کے ساتھ ہر قسم کے مذاکرات کو مستر کرتے ہوئے کہاکہ صرف کشمیریوں کو انکا حق خودارادیت دے کر ہی اس دیرینہ مسئلے کو حل کیا جاسکتا ہے ۔
حریت فورم کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق نے ایک انٹرویو میں کہا کہ جب تک بھارت کی تمام سیاسی جماعتیں کشمیرکو ایک تنازعہ تسلیم نہیں کر لیتی امن قائم نہیں ہو سکتا ۔ کشمیر کے بارے میں بھارتی پارلیمان میں بحث پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے بامعنی مذاکرات کے سوا تمام دیگر کوششیں لا حاصل مشق ثابت ہوں گی ۔انہوں نے بھارت او پاکستان سے کہاکہ وہ بامعنی مذاکرات شروع کریں اور کشمیریوں سے انکی خواہشات معلوم کرنے کیلئے انہیں اس عمل میں شامل کریں تاکہ مسئلہ کشمیر کا پائیدار حل تلاش کیا جاسکے۔انہوں نے بھارت پر زوردیا کہ وہ خطے میں دیرپا امن کے قیام کیلئے اپنی روایتی ضداور ہٹ دھرمی پر مبنی پالیسی ترک کر دے ۔جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے نائب چیئرمین بشیر احمد بٹ نے کہا کہ مسئلہ کشمیر ایک بین الاقوامی طورپر تسلیم شدہ تنازعہ ہے جس کے تین فریق ہیں جن میں بھارت، پاکستان اور کشمیری عوام شامل ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ بھارت طویل عرصے سے نہتے کشمیریوں کو ظلم و تشدد کا نشانہ بنارہا ہے ۔ دختران ملت کی سربراہ آسیہ اندرابی نے ایک بیان میں بھارتی پارلیمنٹ میں نام نہاد بحث اور ارکان پارلیمنٹ کی طرف سے کشمیر کی موجودہ صورتحال پر تشویش کو ڈرامہ بازی قراردیا ۔انہوں نے کہاکہ جب تک بھارت جموں وکشمیر متنازعہ حیثیت تسلیم نہیں کرتا موجودبھارت مخالف تحریک جاری رہے گی ۔مزید کشمیر کی خبریں
-
مودی حکومت نے جموں وکشمیر پیپلزلیگ ، پیپلزفریڈم لیگ پرپابندی عائد کردی، لبریشن فرنٹ پرپابندی میں 5 برس کی توسیع
-
مظفرآباد، میٹرک کی سند میں تاریخ پیدائش تبدیل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو پانچ سال قید اورایک لاکھ روپے کی سزا
-
بھدرواہ میں 3.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
-
کشتواڑ میں 3.4 شدت کا زلزلہ
-
جموں و کشمیرمیں بھارتی اقدامات انسانیت کے خلاف سنگین جرائم ہیں، امریکا میں پاکستانی سفیرکا خطاب
-
پاکستان حق خود ارادیت کے حصول تک کشمیری بہن بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی مدد جاری رکھے گا، انوار الحق کاکڑ
-
کشمیری فنکاروں، شاعروں اور موسیقاروں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے،مشعال ملک
-
عالم اسلام کو اسلامی تہذیب کی علامتیں مٹانے پر بھارت کا بائیکاٹ کرنا چاہیے ، مشعال ملک
-
گڑھی دوپٹہ سے ملحق علاقے لوگلی کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی
-
میرپورمیں پہلا سافٹ ویئرٹیکنالوجی پارک تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا
-
مشعال ملک کا پروفیسر شال کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
جنرل اسمبلی میں پاکستا ن کی پیش کردہ قرارداد کی منظوری جموں و کشمیر اور فلسطین کے مکینوں کے لئے امید کی کرن ہے،منیر اکرم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.