نریندر مودی کا کشمیر کے بارے میں بیان عالمی برادری کو گمراہ کرنے کی کوشش کے سوا کچھ نہیں ” دل خالصہ“

جمعرات 11 اگست 2016 13:04

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 اگست ۔2016ء) سکھ تنظیم ” دل خالصہ“ کے سربراہ ہرپال سنگھ چیمہ نے کشمیر کے بارے میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے حالیہ بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم نے اپنے بیان کے ذریعے عالمی برادری کو گمراہ کرنے کی کوشش کی ہے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ہرپال سنگھ نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہ بھارتی رویے کے سبب ہی کشمیری نوجوان ہاتھوں میں لیب ٹاب کے بجائے پتھر اٹھانے پر مجبور ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت اور مقبوضہ علاقے میں اسکی کٹھ پتلی انتظامیہ کے ظالمانہ اقدامات کے سبب مقبوضہ علاقے کی صورت حال دن بہ دن خراب ہوتی جا رہی ہے۔ ہرپال سنگھ نے کہا کہ ”انسانیت اور جمہوریت “ کے الفاظ انتہائی اچھے ہیں لیکن بھارتی رہنماؤں ،جن کی تاریخ دھوکہ دہی کے سوا کے کچھ نہیں، کی زبان سے یہ الفاظ کھوکھلے لگتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں ساٹھ سے زائد لوگ قتل کیے گئے ، ہزاروں زخمی ہوئے جبکہ بیسیوں نوجوانوں کو پیلٹ مار کو بینائی سے محروم کیا گیااور یہ انتہائی بدقسمتی ہے کہ اس سب کچھ کے باوجود نریندر مودی نے پورے ایک ماہ بعد کشمیر پر زبان کھولی۔

متعلقہ عنوان :