مصری فوج کے ساتھ جھڑپ میں ا ٓٹھ عسکریت پسند ہلاک

جمعرات 11 اگست 2016 13:06

قاہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 اگست ۔2016ء) سرحدی علاقے الشیخ زوید میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ کے نتیجے میں شدت پسند گروپ انصار بیت المقدس کے کم سے کم 8 جنگجو ہلاک ہوگئے ۔عرب ٹی وی کے مطابق عسکری حکام نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز نے جزیرہ نما سیناء کے شمالی علاقے الشیخ زوید کے جنوبی علاقے میں شدت پسندوں کے ایک ٹھکانے پر حملہ کیا۔

جنگجووٴں کی طرف سے جوابی فائرنگ بھی کی گئی تاہم اس میں فوج کا کوئی نقصان نہیں ہوا۔ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں انصار بیت المقدس کے آٹھ جنگجو ہلاک ہوگئے تھے۔ذرائع کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز نے تین مقامات ابو رفاعی، ابو طویلہ اور التومہ میں شدت پسندوں کے خلاف کارروائیاں کیں۔ اس موقع پر شدت پسندوں نے جوابی حملے کی بھی کوشش کی مگر فوج کی کارروائی میں آٹھ عسکریت پسند ہلاک اور سات زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

سیکیورٹی فورسز کا کہنا تھا کہ عسکریت پسندوں نے شہریوں کے گھروں پر قبضہ جما رکھا تھا۔ سیکیورٹی فورسز نے اس کی اطلاع ملتے ہی عسکریت پسندوں کے خلاف کارروائی شروع کی گئی۔ کارروائی کے دوران متعدد عسکریت پسند فرار بھی ہوئے ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔فائرنگ کے تبادلے میں ابو طویلہ کمین گاہ کے قریب ایک خاتون اور ایک مقامی شہری کے مارے جانے کی بھی اطلاعات ہیں۔

متعلقہ عنوان :